Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ’83’ سے سنیل گواسکر کا کردار نبھا رہے ہیں طاہر راج بھاسن

فلمی ڈسک،11جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رنویر سنگھ کی آنے والی فلم 83 کا پوسٹر ریلیز ہوگیا ہے۔ پوسٹر میں صرف 83 لکھا ہوا ہے۔ رنویر نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ’اٹس کمنگ‘ اسکے بعد رنویر نے فلم سے پہلے کرکٹر کا پوسٹر بھی ریلیز کردیا ہے۔ دراصل سنیل گواسکر کا کردار نبھا رہے طاہر بھاسن کا پوسٹر ریلیز ہوا ہے۔ پوسٹر میں طاہر ، سنیل گواسکر کی طرح بیٹنگ کرتے ہوئے پوز دے رہے ہیں۔

طاہر بھاسن 21 اپریل 1987 کو دہلی میں پیدا ہوئے، انہوں نے میلبورن یونیورسٹی سے میڈیا میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ انہوں نے فلمی شروعات قسمت لو پیسہ دللی 2012 سے کی، کوئی پوچھے 2013 اور ’ون بائی ٹو 2014، میں اپنی مختصر رول کیا، اور آفیشل فلمی شروعات انہوں نے فلم مردانی 2014 سے کی اور بہترین معاون اداکار کے لیے فلم فیئر ایوارڈ نامزد بھی ہوا، ان کی تازہ ترین فلم چھچھورے 2019 میں آئی جو ایک بلاک بسٹر ہٹ رہی۔ طاہر نے فلم کا پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا، انکی بیٹنگ نے دشمنوں کے چھکے اڑا دیئے ۔ لٹل ماسٹر کا رول نبھانے کا بہترین تجربہ تھا۔ کبیر خان کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم میں رنویر سنگھ، کپل دیو کا کردار نبھا رہے ہیں۔ وہیں دپیکا پاڈوکون فلم میں کپل دیو کی بیوی کار کردار نبھا رہی ہے۔ فلم کی کہانی 1983 میں پہلی بار ہندوستان کرکٹ ورلڈ کپ میں ملی جیت کے اوپر مبنی ہے۔

Tags: