Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن کی وجہ سے نہیں کی شادی، اب اس ایکٹر کی باتوں پر فدا ہے تبو

نئی دہلی،30 اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) تبو نے دو سال پہلے ایک انٹرویومیں اپنے سنگل ہونے کی وجہ بتاتے ہوئے اجے دیوگ کا نام لیا تھا، لیکن اب تبو کو کسی اور ایکٹر کا سینس آف ہیومرمتوجہ کررہا ہے- تبو کا کہنا ہے کہ سیف کے پاس زبردست سینس آف ہیومر ہے- تبو نے ایک انٹرویں میں بتایا، سیف حیرت انگیز ہے- انکے پاس حیرت انگیز سینس آف ہیومر ہے- ایسے بہت کم لوگ ہی ہوتے ہیں جنکے پاس غضب کا سینس آف ہیومر ہوتا ہے اور سیف ان میں سے ایک ہے-

 

تبو نے آگے کہا کہ میں جانتی تھی کہ ساتھ میں ہمارا کام بے حد اچھا ہوگا- کوئی ایسا انسان ، جنہیں میں تقریبا 30 سالوں سے جانتی ہوں، ہماری پہلی فلم سے، ہم دونوں نے ایک دوسرے کو ایک دوست کے طور پر جانتے ہیں اور ہم نے ایک دوسرے کے ساتھ کام بھی کیا ہے-

 

جوانی جانیمن کے ساتھ پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ ایف-اپنا کیرئیر شروع کررہی ہیں- نینیتا کاکڑکی ہدایت کاری میں بن رہی فلم میں ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ہے-

غور طلب ہے کہ دوسال پہلے 2017 میں تبو نے ایک انگیریزی اخبار کے ساتھ باچیت میں کہا تھا کہ اجے اور میں ایک دوسرے کو بہت لمبے وقت سے جانتے ہیں- میں اجے کو تب سے جانتی ہوں جب وہ میرے کزن سمیر آریا کے پڑوس میں رہا کرتے تھے- وہ میرے بہت اچھے دوست بھی رہے ہیں- اسکے علاوہ تبو نے یہ بھی بتایا کہ سمیر اور اجے دونوں ہی میرے اوپر نظر بنائے رکھتے تھے اور اگر کوئی لڑکا مجھ سے ملنے آتا تو یہ دونوں اسے دھمکیاں دیتے تھے- اسی وجہ سے آج بھی میں سنگل ہوں-

بتادیں کہ تبو اور سیف علی خان اسکے پہلے “تو چور میں سپاہی ” اور ہم ساتھ ساتھ ہیں، جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں- تبو جلد ہی سیف علی خان کے ساتھ آنے والی فلم جوانی جانیمن میں نظر آئیں گی-( خبر- آئی اے این ایس سے بھی)

Tags:

You Might also Like