Type to search

ٹی وی اور فلم

جینیفر مسٹری بنسوال کی ڈریس سوشل میڈیا پر وائرل، گلے میں لٹکایا گھونسلا

جینیفر مسٹری بنسوال

تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن بھابھی کا کردار نبھا چکی ہے
مور پرنٹ والی ڈریس، گلے میں گھونسلے جیسا نیکلس پہنی فوٹو شیئر کی


ٹی وی ڈسک، 30 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سب ٹی وی پر نشر ہونے والا مشہور شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ، کئی سالوں سے لوگوں کو تفریح کررہا ہے، اور ناظرین کے دلوں میں جگہ بنا چکا ہے، اس شو کا کردار لوگوں کو خوب تفریح کرتا ہے-

اب فینس انکی نجی زندگی کے بارے میں بھی جاننے کے لیے بے چین رہتے ہیں، شو کی لمبی چوڑی اسٹارکاسٹ ہے، ان میں سے ایک تھی روشن بھابھی کا کردار نبھانے والی جینیفر مسٹری بنسوال ،،، جینیفر نے حال ہی میں کچھ عجیب و غریب تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔

جینیفر مسٹری بنسوال اب تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں روشن بھابھی کا کردار نبھاتی نظر آتی ہے- جینیفر نے حاملہ ہونے کی وجہ سے شو کو الوداع کہے دیا ہے-

جینیفر مسٹری بنسوال سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اپنے سے جڑی ہر اپ ڈیٹ شیئر کرتی رہتی ہے-
سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر انہوں نے عجیب غریب تصویریں شیئر کی ہیں، جو لوگوں کو حیران کررہی ہیں-

جینیفر مسٹری ان تصویروں میں مور پرنٹ والی ڈریس پہنی ہوئی ہے، ساتھ ہی انہوں نے گلے میں ایک نیکلس پہنا ہے، جو کہ دیکھنے میں گھونسلا جیسا ہے-

 

جینیفر مسٹری بنسوال کا یہ نکلیس ہی بحث کا موضوع بنا ہوا ہے- دراصل انکا یہ نیکلس ایک گھونسلا ہی ہے، ج میں تین انڈے اور ایک چڑیا بھی لگی ہوئی ہے، یہ ایک مصنوعی گھونسلا ہے-

جینیفر مسٹری بنسوال کے فینس ویسے تو انکی خوبصورتی کی تعریف کررہے ہیں، لیکن گلے میں لٹکے اس گھونسلے کو دیکھ کر حیران ہورہے ہیں-

 

جینیفر مسٹری بنسوال کی پیدائش 27 نومبر 1978 کو مدھیہ پردیش کے جبلپور میں ہوئی، انکی والدہ ایک عیسائی اور والد پارسی ہے-

انہوں نے جبلپور کے گرو گوبند سنگھ کھسلا کالج سے پڑھائی کی اور گریجویشن کیا-

 

جینیفر نے 7 مارچ 2001 کو بوبی/میور بنسوال سے شادی کی، جو ایک ایکٹر اور فوٹوگرافر ہے- انہیں ایک بیٹی ہے-

سال 2008 میں آئی ہلا بول فلم سے ڈیبیو کیا- اس فلم کے علاوہ وہ ایئر لفٹ (2016)، کریزی 4 (2008)، اور لک بائی چانس (2009) میں نظر آچکی ہے-

اور سال 13-2008 تک تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں کام کیا اور یہ انکا ڈیبیو شو تھا- اس شو میں انہوں نے روشن کور سودھی کا کردار نبھایا تھا-

جینیفر سال 2004 میں ممبئی آئی تھیں۔ ‘تارک مہتا …’ کی ٹیم کا حصہ بننے سے پہلے وہ تین سال تک وہ نادیرا ببر کے ساتھ پلے کرتی رہی-

انہوں نے کھتک میں 8 اور فوک میوزک میں 2 سال کا ڈپلومہ کورس کیا ہے-