Type to search

ٹی وی اور فلم

تاپسی پنوں کی فلم ’بلر‘ کا فرسٹ لک جاری ، اداکارہ بنی پروڈیوسر

فلم ’بلر‘

فلمی ڈسک، 17 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ تاپسی پنوں جلد ہی اپنی نئی فلم ’بلر‘ میں نظر آئیں گی۔ زی اسٹوڈیو نے آوٹ سائیڈر فلمز اور ایکیلون پروڈکشن کے ساتھ مل کر فلم بلر کا پہلا لک ریلیز کیا ہے-

دلروبا فلم کی اداکارہ تاپسی پنوں اپنی بیک-ٹو-بیک ہٹ فلموں سے خوب سرخیاں بٹور رہی ہے- فلم انڈسٹری میں ایک دہائی سے ذیادہ وقت تک کام کرنے کے بعد تاپسی نے اپنے کیریئر میں ایک اور میل کا پتھر جوڑ لیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

تاپسی نے اپنا پروڈکشن ہاؤس “آوٹ سائیڈر فلمز” لانچ کیا ہے- جسکی معلومات انہوں نے سوشل میڈیا پر دی ہے-

تاپسی نے سوشل میڈیا پر سب سے پہلے اپنے پروڈکشن ہاؤس آوٹ سائیڈر فلمز کا لوگوں پوسٹ کیا، اسکے بعد انہوں نے اپنے پہلے پروڈکشن وینچر بلر کا پوسٹر شیئر کیا ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

پوسٹ شیئر کرنے کے ساتھ لکھا، اور پیش ہے دی چل ٹو دی تھریلر کا پہلا ٹیزر-
اس فلم میں اہم رول میں اداکارہ تاپسی پنوں نظر آئیں گی- انہیں فلموں میں اپنے شاندار اداکاری کے لیے جانا جاتا ہے-
اس فلم کی ہدایت اجے بہل کریں گے- جنہیں انکی فلم سیکشن 375 کے لیے جانا جاتا ہے- فلم بلر کو پون سونی اور اجے بہل نے مشترکہ طور سے لکھا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

کئی کامیاب تھریلر فلم دینے کے بعد تاپسی پنوں آوٹ سائیڈر فلمز کے اپنے ساتھی پرنجل کھنڈیا کے ساتھ پروڈیوسر بن گئی ہے-

تاپسی کہتی ہے کہ بلر ہی ایک ایسی اسکرپٹ ہے جسکا میں انتظار کررہی تھی- میں اس فلم کے ساتھ ایک پروڈیوسر بننے کے لیے خوش ہوں اور شریک ہدایتکار اور ٹیم کے تعاون سے ، مجھے یقین ہے کہ یہ خوشحال سفر ہونے والا ہے-

اجے کے ساتھ تعاون کرنا اتنا ہی دلچسپ ہے جتنا کہ میں نے انکا نام دیکھا ہے- وہ بلر کی تفریحی کہانی کو پردے پر لانے کے لیے بہترین ہے-

ہدایتکار اجے بہل نے فلم کے بارے میں کہتے ہیں کہ بلر ایک اشتعال انگیز اور پیچیدہ کہانی ہے جس نے مجھے ایک ہدایت کار کے طور میں حقیقت میں پرجوش کیا۔

زی اسٹوڈیوز اور تاپسی کے ساتھ یہ جڑواں یقینی طور سے بلر کو میرے لیے ایک یادگار فلم بنا دے گا-
میرا ماننا ہے کہ بلر نہ صرف ایک پاور-پیک انٹرٹینر ہوگی، بلکہ ناظرین کے ذہن میں گہری چھاپ چھوڑ دے گی-

بتادیں کہ تاپسی نے سال 2010 میں تیلگو فلم جمنڈی نادم سے ٹالی ووڈ کا سفر شروع کیا جس میں وہ منوج منچو، موہن بابو، سمن کے ساتھ کام کیا۔ اسکےعلاوہ وہ کئی تیلگو، ٹامل اور ملیالم فلموں میں کام کیا۔

تاپسی نے ہندی فلم چشم ِ بدور سے بالی ووڈ میں انٹری کی اس فلم میں وہ علی ظفر، سدھارتھ نارائن، دیویندر شرما کے ساتھ نظر آئی ۔ اسکے بعد وہ فلم بے بی میں اکشے کمار، رانا دگوبتی، انوپم کھیر کے کام کیا۔

Tags:

You Might also Like