Type to search

ٹی وی اور فلم

تاپسی پنوں اور وکرانت کی فلم ‘حسین دلروبہ’ 2 جولائی کو نیٹ فلکس پر ہوگی ریلیز

تاپسی پنوں حسین دلروبہ

فلمی ڈسک، 8 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پنک، بدلہ، جڑواں2 اور تھپڑ جیسی فلموں میں زبردست اداکاری دیکھا چکی اداکارہ  تاپسی پنوں ان دنوں اپنی آنے والی فلم ‘حسین دلروبہ’ کو لیکر بحث میں ہے- یہ فلم 2 جولائی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے جارہی ہے۔

فی الحال فلم کے پوسٹر کئی دنوں سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں- حال ہی میں فلم کا ٹیزر آوٹ ہوگا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

 اس فلم میں تاپسی کے ساتھ اداکار وکرانت میسی اور ہرش وردھن رانے اہم رول میں ہے-

اس فلم کو ونیل متھیو نے ڈائریکٹ کیا ہے، آنند ایل رائے اور ہمانشو شرما اس فلم کو پروڈیوس کررہے ہیں-

ٹیزر کو دیکھنے کے بعد فینس کافی پرجوش ہیں، یہ ٹیزر انٹرنیٹ پر زبردست طریقے سے وائرل ہورہا ہے-
فلم حسین دلروبہ کے ٹیزر میں تاپسی اور وکرانت کو ایک شادی شدہ جوڑے کے طور پر دیکھایا گیا ہے-

فلم میں تاپسی پنوں رانی کیشپ کا رول ادا کررہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Taapsee Pannu (@taapsee)

ہرش وردھن کے ساتھ انکا رشتہ اور کیسے تینوں کی زندگی آپس میں جڑ جاتی ہے- یہ دیکھایا گیا ہے-

جسکے بعد ان میں ایک کا قتل ہوجاتا ہے، یہ فلم ایک مسٹری تھریل ہے- فلم 2 جولائی کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی-
فلم کا ٹیزر دیکھنے کے بعد ناظرین کے درمیان کافی جوش دیکھا-

بتادیں کہ حسین دلروبہ کے بعد تاپسی متالی راج پر بن رہی اسپورٹس ڈرامہ فلم شاباش مٹھو میں بھی نظر آنے والی ہے-
اسکے علاوہ تاپسی آکاش بھاٹیا کی فلم لوپ لپیٹا اور آکاش کھرانہ کی رشمی راکٹ میں بھی نظر آئیں گی-

کون ہے وکرانت میسی ؟

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق وکرانت میسی کی پیدائش 3 اپریل 1987 کو ممبئی کے ایک مڈل کلاس کرسچن گھرانے میں ہوئی۔ انکے والد کا نام جولی میسی اور والدہ کا نام امنہ میسی ہے۔انکے بھائی کا نام محسن میسی ہے۔

انہوں نے ممبئی کے سینٹ انتھونی ہائی اسکول سے پڑھائی کی، اور آر ڈی نیشنل کالج آف آرٹس اینڈ سائنس میں گریجویشن کیا۔

وہ ایک فلم اور ٹیلی ویژن اداکار ہیں۔ وکرانت نے سال 2004 میں ٹی وی سیریل کہاں ہوں میں سے ٹیلی ویژن دنیا میں قدم رکھا۔
اسکے بعد وہ دھرم ویر، بالیکا ودھو، بابا ائسو ور ڈھونڈو اور قبول ہے جیسے ٹی وی شوز میں کام کیا۔

وکرانت نے سال 2013 میں آئی فلم لوٹیرا سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا، اور اس فلم میں انہوں نے دیوداس مکھرجی کا رول نبھایا تھا۔ اور سال 2015 میں فلم دل دھڑکنے دو، میں سپورٹنگ رول میں نظر آئے۔

وکرانت فلموں کے علاوہ ویب سیریز میں بھی کام کیا جن میں مرزا پور، بروکن بٹ بیوٹیفل، مڈ ان ہیون، کریمنل جسٹس جیسے ویب سیریز شامل ہے۔

کون ہے ہرش وردھن رانے؟

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق ہرش وردھن رانے کی پیدائش 16 دسمبر 1983 میں آندھراپردیش کے راجمندری میں ہوئی۔ انکے والد ، ویویک رانے، مہاراشٹر سے ہیں، جو پیشہ سے ڈاکٹر ہے، انکی والدہ ایک تیلگو گھریلو خاتون ہے، انکی ایک بہن روہنی ہے جو ممبئی میں رہتی ہے۔

وہ تیلگو اور ہندی فلموں میں کام کرتے ہیں۔ انہیں سال 2010 کی فلم تھاکیتا تھاکیتا ، پریما عشق کدھال (2013) اور انامیکا (2014) کے لیے جانا جاتا ہے۔ انہوں نے سال 2016 میں آئی ہندی فلم صنم تیری قسم سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like