Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم ‘لوپ لاپیٹا’ میں نظر آئیں گی تاپسی پننو

فلمی ڈسک،20فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بیک ٹو بیک ہٹ فلمیں دے رہی اداکارہ تاپسی پننو جلد ہی کامیڈی تھریلر فلم لوپ لپیٹا میں نظر آئیں گی- اس فلم میں تاپسی پننو مردانی فیم ایکٹر طاہر راج بھسین کے ساتھ پہلی بار آن اسکرین نظرآئیں گی-

تاپسي نے بالی ووڈ میں اپنی خاص شناخت بنا لی ہے اس سے پہلے تاپسي کی پچھلی فلم ‘سانڈ کی آنکھ’ کافی پسند کی گئی تھی۔ . تاپسي نے اپنے انسٹاگرام پر اطلاع دی ہے کہ وہ اب ایک مزاحیہ-رومانچک فلم میں کام کرنے جا رہی ہیں جس کا نام ‘لوپ لپیٹا’ ہے۔

فلم لوپ لپیٹا 1998 میں ریلیز ہوئی جرمن کی سپر ہٹ فلم رن لولا رن کا ہندی ریمیک ہے- کلاس کلٹ فلم رن لولا رن کے آفیشل ریمیک کو سونی پکچر اور ایلپیس انٹرٹینمنٹ ملکر بنا رہے ہیں- اسے آکاش بھاٹیہ ڈائریکٹ کررہے ہیں- اس فلم کی شوٹنگ اپریل 2020 سے شروع ہوگی اور یہ فلم 29 جنوری 2021 کو ریلیز کی جائے گی، اگر ورک فرنٹ کی بات کریں تو تاپسی پننو جلد ہی فلم تھپڑ میں نظر آئیں گی جو کہ 28 فروری 2020 کو سینما گھر میں ریلیز ہوگی-

Tags:

You Might also Like