Type to search

اسپورٹس

ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ: ہندوستان نے نیوزی لینڈ کو 3 رنوں سے ہرایا، سیمی فائنل میں جگہ پکی

اسپورٹس ڈسک،27فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نوجوان سلامی بلےباز شیفالی ورما کی زبردست انگیز اور گیندبازوں کے لیے اور نظم و ضبط کا مظاہرے سے ہندوستان نے جمعرات کو یہاں نیوزی لینڈ کو دلچسپ میچ میں چار رن سے ہراکر آئی سی سی ویمن ٹی 20 ورلڈ کپ میں جیت کی ہیٹرک پوری کرنے کے ساتھ سیمی فائنل میں جگہ پکی کی۔ سولہ سالہ شیفالی نے 34 گیندوں پر چار چوکے اور تین چھکے کی مدد سے 46 رن بنائے لیکن اسکے باوجود ہندوستانی ٹیم پہلے بلے بازی کی دعوت ملنے پر آٹھ وکٹ پر 133 رن پر ہی پہنچ پائی۔

ہندوستانی گیندبازوں نے حالانکہ پھر سے نسبتا کم اسکور کااچھا بچاؤ کیا اور ایمیلیا کیر (19 گیندوں پر ناٹ آوٹ 34 رن ) کے آخری لمحات کے زبردست مظاہرے کےباوجود نیوزی لینڈ کو چھ وکٹ پر 129 رن پر روک دیا۔ ہندوستانی ٹیم کی یہ لگاتار تیسری جیت ہے۔ اس نے اس سے پہلے موجودہ چیمپئین آسٹریلیا کو 17 رن اور بنگلہ دیش کو 18 رن سے ہرایا۔

ہندوستان گروپ  اے میں تین میچوں میں چھ پوائنٹ لیکر سرفہرست پر ہے اور وہ سیمی فائنل میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے۔ ہندوستانی ٹیم اپنا آخری میچ ہفتہ کو سری لنکا سے کھیلے گی۔ ہندوستان نے سپینروں نے شروعات دلائی لیکن دپتی شرما کے اوور میں 12 رن بن گئے جس میں سلامی بلے باز راچیل پریسٹ 12 کے دو چوکے شامل ہے۔

تجربہ کار شیکھا پانڈے نے حالانکہ راچیل پریسٹ کو اگلے اوور میں آوٹ کردیا۔ شیکھا اور بائیں ہاتھ کی سپنر راجیشوری کے سامنے نیوزی لینڈ کے بلے باز کھل نہیں پائی۔

Tags:

You Might also Like