Type to search

آٹو موبائل

سوزوکی نے پیش کی سوئفٹ ایکسٹریم کانسپٹ کار، شاندار ہے لک

آٹو ڈسک،8 ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوئفٹ ہیچ بیک کار سوزوکی کا گلوبل پراڈکٹ ہے۔ جو کافی مقبول ہے۔ ہندوستانی بازار میں بھی یہ کار کافی پسند کی جاتی ہے۔ اب سوزوکی نے تھائی لینڈ میں چل رہے انٹرنیشنل موٹر ایکسپو میں سوئفٹ ایکسٹریم نام سے ایک کانسپٹ کار پیش کی ہے۔ اس کانسپٹ کار میں اسٹانڈرڈ سوئفٹ کے مقابلے کئی بڑے بدلاؤ کیے گئے ہیں۔ جو کار کو اسپورٹی اور جارحانہ لک دیتے ہیں۔
سوئفٹ ایکسٹریم کانسپٹ کار کی گرل چھوٹی اور الگ ڈیزائن کی ہے۔ فرنٹ بمپر میں مستقل ایئر ڈیم اور ریڈ ہیڈ لائٹ کے ساتھ لپ۔اسپائلر ایملیمنٹ دیئے گئے ہیں۔ اوپر سن سائڈ ایج کے ساتھ ہیڈ لیمپ کو باڈی۔کلر پینل ایکسٹینشن دیا گیا ہے۔ جس سے بونٹ کا لک بھی بدل گیا ہے۔ بونٹ پر سینٹر میں بلیک ٹریمنگ ہے۔ بونٹ پر دی گئی گہری لائنس اور بلیک ٹریمنگ سوئفٹ ایکسٹریم کو جارحانہ لک دیتے ہیں۔

سوئفٹ کو ہندوستانی بازار میں سال 2005 میں لانچ کیا گیا تھا۔ ابھی ہندوستان میں سوئفٹ کا تھرڈ جنریشن دستیاب ہے۔ جسے آٹو ایکسپو 2018 میں لانچ کیا گیا تھا۔ فی الحال سوئفٹ دو انجن آپشن میں دستیاب ہے، جن میں بی ایس 6 کمپلائنٹ 1.2 لیٹر پیٹرول اور 1.3لیٹر ڈیزل انجن ہے۔

Tags: