Type to search

صحت

سوجن (سویللنگ): خطرناک ہوسکتی ہے جسم کی سوجن،

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سردیاں آتے ہی آپ کو کئی طرح کی بیماریاں گھیر لیتی ہے- چاہے وہ اسکن کا مسئلہ ہو، پیٹ کے بھاری پن ہو یا جوڑوں میں درد سبھی ایکساتھ بڑھنے شروع ہوجاتے ہیں- لیکن سردیوں میں عام ہونے والی مسائل جسم میں سوجن کا مسئلہ سویللنگ پرابلم ہے- سردیوں میں جسم میں سوجن ہونی شروع ہوجاتی ہے، اسکے کئی وجوہات ہے،سوجن سے جسم میں کئی دوسری خطرناک  بیماریاں بھی ہوجاتی ہے، جسم کے کسی بھی حصے میں سوجن ہونا، کسی نہ کسی مسئلہ کا  اشارہ ہوسکتا ہے- کئی بار سوجن کے ساتھ بخار یا پلس لگنے جیسے چیزیں بھی ہوتی ہے، ان پر دھیان دینا ضروری ہے ان علامات کو پر توجہ دینا کافی ضروری ہوجاتا ہے- تاکہ اس مسئلہ کو اسکے شروعاتی وقت میں ہی روکا جاسکے، سوجن کوئی بیماری نہیں ہوتی لیکن یہ بیماری کی طرف اشارہ ضرور کرتی ہے- جسم میں سوجن سے موٹاپا، ذیابیطس ، دل کی بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے۔ جب جسم کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ باہر سے کوئی کوئی وائرس ، بیکٹیریا یا دیگر مائکروجنزم حملہ کررہا ہے- تو جسم اسے روکنے کے لیے متعلقہ اعضاء میں سوجن پیدا کردیتا ہے-

کئی بار انفیکشن سے بھی جسم میں سوجن ہوجاتی ہے- سوجن کو کم کرنے کے لیے آپ کئی طرح کی دوائی لیتے ہونگے- لیکن ہم یہاں آپ کو سوجن کم  کرنے کے لیے کچھ گھریلو علاج بتارہے ہیں انکو آزما کر آپ جسم کو سوجن سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔

سوجن کے کئی وجہ ہوسکتے ہیں- دل سے متعلق بیماریاں، کڈنی کا مسئلہ ، متوازن ہارمونز اور سٹیرایڈ دوائیں کے استعمال کی وجہ سے ایسا ہوسکتا ہے- دراصل ان سبھی حالات میں ہماری کڈنی سوڈیم کو جمع کرلیتی ہے- حالانکہ کچھ خواتین کو ماہواری سے ایک ہفتہ قبل بھی کچھ ایسے ہی علامات نظر آسکتے ہیں، اس دوران ایسٹروجن ہارمون کی مقدار بڑھ جاتی ہے،جسکی وجہ سے کڈنی ذیادہ پانی روکنا شروع کردیتی ہے-

جسم میں پانی کی کمی بھی سوجن سبب بن سکتی ہے۔ڈی ہائیڈریشن ہونے پر جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے- اوڈیما بیماری میں شراب اور کیفینیٹڈ چیزیں کا استعمال نہیں کرنا چاہیئے- اس سے جسم میں پانی کی کمی ہوجاتی ہے- جو سوجن کی وجہ بنتی ہے-

ضرورت سے زیادہ نمک استعمال بھی پانی کے جذب کا مسئلہ کو بڑھا سکتا ہے- ہمارے جسم میں مائع مادہ کو متوازن رکھنے میں معدنیات سوڈیم اور پوٹاشیم کی اہم کردار ہوتا ہے- اگر ضرورت سے زیادہ نمک ک استعمال کیا جاتا ہے تو بھی جسم میں سوجن پیدا ہوسکتی ہے-

Tags: