Type to search

آٹو موبائل

سوزوکی ہسٹلر ایس یو وی جاپان میں لانچ

آٹو ڈسک،26ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) حال میں ماروتی سوزوکی نے ملک میں چھوٹی انٹری سیگمنٹ ایم پی وی کار ماروتی ایس-پریسو لانچ کی تھی- اس کار کی خاصیت یہ تھی کہ اسکا لک یوٹیلیٹی وہیکل کی طرح تھا- حالانکہ ماروتی سوزوکی پہلے سے ہی منی ایم پی وی کار ویگن آر بناتی ہے- وہیں اب سوزوکی ویگن آر کی طرز پر ایک اور نئی کار سوزوکی ہسٹلر ایس یو وی لائی ہے-

ریٹرو لک والی سکنڈ جنریشن سوزوکی ہسٹلر ایس یو وی کو فی الحال جاپان میں لانچ کیا گیا ہے- خاص بات یہ ہے کہ اس کار کو سوزوکی کے ہارٹیکٹ کمپیکٹ کار پلیٹ فارم پر بنایا گیا ہے- اسی پلیٹ فارم میں صرف وہیل بیس کو 35 ایم ایم اور بڑھایا ہے تاکہ زیادہ لیگ روم مل سکے-

ریٹرو لک لائٹس

اس کار میں ایل ای ڈی کے ساتھ سرکلر ہیڈ لیمپ ، نئی ٹیل لائٹس اور بمپر دیئے ہیں- وہیں اسکے ڈیش بورڈ کو نوجوانوں کی پسند کو نظر میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے- کار میں سنٹرل کنسول میں بڑا ٹچ اسکرین انفوٹینمنٹ ڈسپلے، آسانی سے کنٹرول ہونے والا اسٹرینگ وہیل، ڈیجیٹل ڈسپلے کے ساتھ نیا انسٹرومنٹ کنسول،ڈیش ماونٹڈ گیئر لیور اور بڑا وہیل بیس دیا گیا ہے۔

پیٹرول انجن 660 سی سی

سوزوکی ہسٹلر 2020 ایس یو وی میں 660 سی سی کا پیٹرول انجن ملے گا- جو نیچرل اور ٹربوچارجڈ میں آئے گا- اس کار کے سبھی ویرینٹ میں ہائبرڈ ٹیکنالوجی ملے گی- جس میں زیادہ ٹرک کے لیے خاص انٹیگریٹیڈ اسٹارر جنریٹر فیچر ملے گا- اسکا نان ٹربو ویرینٹ 49 ایچ پی کی پاور اور 59 این ایم کا ٹرک دیتا ہے-

قیمت 10.5 لاکھ روپے

سوزوکی ہسٹلر ایس یو وی کی جاپان میں  فروخت 20 جنوری سے شروع ہوگی- وہیں اسکے ٹاپ ویرینٹ کی قیمت 1,612,600 یعنی 10.5 لاکھ ہندوستانی روپے رکھی گئی ہے-

Tags:

You Might also Like