Type to search

آٹو موبائل

بی ایس 6 کے ساتھ آیا سوزوکی برگ مین اسٹریٹ اسکوٹر

آٹو ڈسک،18فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سوزوکی موٹر سائیکل انڈیا نے اپنا مقبول سوزوکی برگ مین اسٹریٹ اسکوٹر بی ایس 6 انجن کے ساتھ لانچ کردیا ہے- اس اسکوٹر کو 77990 روپے (ایکس شورم) کے پرائس ٹیگ کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے- اس اسکوٹر کو حال ہی میں آٹو ایکسپو میں پیش کیا گیا تھا- یہ اسکوٹر فیول انجیکشن ٹیکنالوجی کےساتھ آتا ہے، اسکے علاوہ یہ اسکوٹر انٹیگریٹیڈ انجن اسٹارٹ سسٹم اور انجن کٹ سوئچ کے ساتھ آتا ہے، ان سبھی فیچرس سے اسکوٹر نہ صرف بہتر رائیڈنگ کوالٹی دیتا ہے بلکہ کاربن ایمشن بھی کم ہوتا ہے-

سوزوکی کے اس اسکوٹر میں 124 سی سی، سنگل سلنڈر 4 اسٹروک انجن دیا گیا ہے جو سوزوکی ایکو پرفارمینس ٹیکنالوجی کے ساتھ آتا ہے- یہ موٹر 8.7 پی ایس کی پیک پاور اور 10 این ایم ٹرک جنریٹ کرتا ہے-

Tags:

You Might also Like