Type to search

ٹی وی اور فلم

سشمیتا سین کے ساتھ 15 سال کے لڑکے نے کی بدتمیزی، اداکارہ نے یوں سیکھا سبق

سشمیتا سین

فلمی ڈسک،11مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین اپنی فلموں اور اپنے انداز کے لیے خوب جانی جاتی ہے۔ اس سے الگ سشمیتا سین کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے۔ جس میں وہ گینگ ریپ کے بارے میں بات کرتی نظر آرہی ہے۔

 

ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ گینگ ریپ کے ملزموں کو بنا کسی رحم کے پھانسی کی سزا دینی چاہیئے۔ اسکے ساتھ ہی سشمیتا سین نے اپنے ساتھ ہوئے ایک واقع بھی شیئر کیا۔ جس میں بتایا کہ ایک 15 سال کے بچے نے ایونٹ میں انکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کی کوشش کی۔ اسے لیکر اداکارہ نے خود اس بچے کو سبق سیکھایا تھا۔

 

سشمیتا سین نے اپنے ساتھ ہوئے ایک واقعہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا، قریب چھ مہینے پہلے میں ایک ایوارڈ فنکشن میں تھی، آپ میڈی لوگ بھی وہاں موجود تھے، ایک 15سال کے بچے نے، کیونکہ اتنے سارے لوگ تھے تو اسے لگا کہ مجھے پتہ نہیں چلے گا۔ میں آپ سے کہتی ہوں کہ سیلف ڈیفنس سیکھو، جو آپ کو الرٹ کرتا ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by The Pageant Express ❤ (@thepageantexpress) on

ایسے میں میں نے اسکا ہاتھ کھینچا اور میں نے دیکھا کہ وہ 15 سال کا لڑکا ہے تو میں حیران رہ گئی۔ میں اس وقت کچھ بھی ایکشن لے سکتی تھی، لیکن وہ 15سال کا بچہ تھا تو میں اسے اپنے ساتھ لے گئی اور کہا کہ اگر میں نے کچھ ایکشن لی تو تمہاری زندگی خراب ہوجائے گی۔ اس 15سال کے لڑکے کو پتہ نہیں تھا کہ یہ کسی طرح کا منورنجن نہیں ہوتا۔

سشمیتا سین نے ویڈیو میں آگے کہا، لیکن ایک شخص کے لیے جو ہمارے ملک میں ہے، چھیڑ چھاڑ غلط ہے ور گینگ ریپ کے لیے انہیں پھانسی کی سزا دینی چاہئیے۔ بنا کسی شک کے، رحم کے انہیں پھانسی کی سز ہونی چاہیئے۔ چاہے آپ شہر میں ہو یا گاؤں میں، میں اس چیز پر بھروسہ کرتی ہوں، بتادیں کہ سشمیتا سین نے 1998 میں مس یونیورس کا خطاب اپنے نام کیا تھا۔

Tags:

You Might also Like