Type to search

ٹی وی اور فلم

کاسٹنگ کاوچ پر سروین چاولہ کا بیان

فلمی ڈسک، 24ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کاسٹنگ کاوچ جیسے سوالوں پر کئی طرح کےجواب اور کہانیاں سننے کو ملتی ہے۔ کئی ایکٹرس اپنے ساتھ ہوئے واقعات کا خلافہ کرچکے ہیں۔ ایسے میں ہیٹ اسٹوری، جیسی فلم میں نظر آچکی اداکارہ سروین چاولہ نے خلاصہ کیا ہے کہ کیسے ان سے ایک ۔ دو بار نہیں، بلکہ کئی بار پروڈیوسر اور ڈائریکٹر نے کاسٹنگ کاوچ کی عجیب غریب فرمائش رکھی ہے۔ اتنا ہی نہیں ایک ہدایت کار نے انہیں ’اوورویٹ’ کہہ کر مسترد کیا جبکہ اس وقت میں صرف 56 کلوکی تھی۔

سروین چاولہ نے ایک ویب پورٹل کو اپنے ویڈیو انٹرویو میں بتایا کہ میری شروعات کافی آسان تھی، جو میں نے بالاجی کے لیے دی تھی۔ لیکن میری اصلی جدوجہد شروع ہوئی جب میں نے ٹی وی سے فلموں کی طرف رخ کیا۔ سروین چاولہ نے بتایا کہ جب انہوں نے ساؤتھ کی طرف فلموں کے لیے رخ کیا تو انہیں تقریبا 3 بار کاسٹنگ کاوچ جیسے حالاتوں کا سامنا کرناپڑا۔ انہوں نے مجھے ایک فلم روکی کے لیے ایک ہدایت کار کے ساتھ جانے کو کہا گیا، تب انہوں نے مجھ سے کہا، میڈم میں آپ جسم کا ہر انچ دیکھنا چاہتاہوں، یہ سنتے ہی میں اپنے کانوں پربھروسہ نہیں کرپائی۔

سروین نے آگے بتایا کہ اتنا ہی نہیں یہ انکے ساتھ کئی بار ہوا، ایک فل میکر انکی کلویج دیکھنا چاہتا تھا تو وہیں دوسرا فلم میکر چاہتا تھا کہ وہ اپنے تھائز انہیں دیکھائے۔ یہ دونوں ہی بڑے ہدایت کار تھے۔ سروین نے آگے اپنے کیرئیر کے بارے میں بتایا کہ ہیٹ اسٹوری کے بعد وہ کچھ وقت کے لیے ڈپریشن میں چلی گئی تھی۔ میں جیسا اپنے کیرئیر کے بارے میں چاہا رہی تھی ویسا ہوا نہیں۔

Tags: