Type to search

اسپورٹس

سریش رائنا نے ایم ایس دھونی کو بتایا ہندوستان کا بہترین کپتان

اسپورٹس ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) تجربہ کار بلے باز سریش رائنا نے مہندر سنگھ دوھنی کو ہندوستان کا اب تک کا بہترین کھلاڑی قرار دیا ہے- یوپی کے رائنا نے ہندوستان کے لیے 18 ٹیسٹ، 226 ونڈے اور 78 ٹی 20 میچ کھیلے ہیں- لیکن اس قت ہندوستانی ٹیم سے باہر چل رہے ہیں- رینا کی گنتی شارٹر فارمیٹ کے بہترین پلیئرس میں کی جاتی ہے- بلے بازی کے علاوہ اپنی اسپین گیند بازی اور فیلڈنگ سے بھی رائنا ٹیم کے لیے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں- وہ اور دھونی انڈین پریئمر لیگ میں ایک ہی فرنچائزی چنئی سپرکنگس کے لیے کھیلتے ہیں-

اسٹار اسپورٹس تامل پر دی سپر کنگس شو کے دوران رائنا نے کہا، مجھے لگتا ہے کہ ہمارے پاس بہترین کپتان تھا جس نے ہندوستانی ٹیم کو بدل کر رکھ دیا- اب یہی ہمارے ڈریسنگ روم میں بھی ہے- دھونی ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں اس 38 سالہ وکٹ کیپر بلے باز کے محدود اوور فارمیٹ میں مستقبل کو لیکر قیاس آرائیاں جاری ہیں- دو بار ورلڈ کپ جتنے والی ہندوستانی ٹیم کے کپتان رہے دھونی انگلینڈ میں 2019 ورلڈ کپ سے ہندوستانی ٹیم کے باہر ہونے کے بعد کرکٹ سے بریک پر ہے- انکے 23 مارچ سے شروع ہورہے آئی پی ایل میں واپسی کرنے کی امید ہے جہاں وہ سی ایس ایف کی کپتانی کا ذمہ سنبھالیں گے-

Tags:

You Might also Like