Type to search

اسپورٹس

سریش رائنا کے گھر آیا ننھا مہمان، کرکٹرز نے دی مبارکباد

اسپورٹس ڈسک، 23مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈری بلے باز سریش رائنا دوسری بار باپ بن گئے۔ 23 مارچ کی صبح رائنا کی اہلیہ پرینکا نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ آپ کو بتادیں ک اس جوڑ کو پہلے ایک بیٹی ہے۔ سال 2016 میں پہلی بار رائنا والد بنے تھے۔ رائنا کے گھر ننھے مہمان کے آنے پر ساتھی کرکٹر لگاتار ٹیوٹ کر کے انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔ ہربھجن سنگھ نے رائنا اور انکی اہلیہ پرینکا کو مبارکباد دی ہے ۔

رائنا نے ٹیوٹ کرکے اپنے بیٹے کے نام کا خلاصہ بھی کیا۔ انہوں نے اپنے بیٹےکا نام ریو رائنا رکھا ہے ۔ اس وقت کورونا وائرس کی وجہ سے پورے ملک میں کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی ہے۔ اس سے پہلے آئی پی ایل کا آغاز 29 مارچ سے ہونا تھا لیکن وائرس کے بڑھتے خطرے کو دیکھتے ہوئے اسے 14 اپریل تک کے لیے آگے بڑھا دیا گیا ہے۔ آپ کو بتادیں کہ آئی پی ایل میں رائنا سپر کنگس کی ٹیم کے طرف کھیلتے ہیں۔

فوٹو سریش رائنا کے ٹیوٹر اکاونٹ سے لی گئی۔

Tags:

You Might also Like