Type to search

ٹی وی اور فلم

کیا میری سونم گپتا بے وفا ہے ، کا ٹریلر ریلیز جسی گل اور سربھی جیوتی

کیا میری سونم گپتا بے وفا ہے

فلمی ڈسک، 27 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) زی ٹی وی کے شو قبول ہے، سے اپنے کیریئر کی شروعات کرنے والی اداکارہ سربھی جیوتی کی فلم ، کیا میری سونم گپتا بے وفا ہے ، کا ٹریلر کل یعنی 26 اگسٹ کو ریلیز کردیا گیا ہے- یہ فلم سیدھے او ٹی ٹی پلیٹ فارم زی5 پر آئندہ 10 ستمبر کو ریلیز ہوگی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Surbhi Jyoti (@surbhijyoti)

 

لیکن اس سے پہلے فلم کے ٹریلر نے لوگوں میں جوش پیدا کردیا ہے- یہ فلم اس واقع پر مبنی ہے، جب سونم گپتا بے وفا ہے ، کو ایک نوٹ پر لکھا گیا تھا اور یہ وائرل ہوگیا تھا-

عشق باز، ناگین 3 اور قبول ہے کے ذریعہ لاکھوں کروڑوں دلوں میں اپنی پہچان بنانے والی سربھی جیوتی اور جسی گل فلم اہم کردار نبھا رہے ہیں-

کیا میری سونم گپتا بے وفا ہے ، کا ٹریلر لوگوں کو خوب پسند آرہا ہے- فلم کے ٹریلر کو دیکھ کر اندازا لگایا جارہا ہے کہ فلم بھی کافی اچھی ہوگی-

جسی گل فلم میں سنٹو بھیا نامی نوجوان کا کردار نبھا رہے ہیں- وہیں سربھی جیوتی نے سونم کا کردار نبھا رہی ہے-
جسی گل ، سربھی یعنی سونم کے پیار میں گرفتار ہوجاتے ہیں بع ازاں انہیں محبت میں دھوکہ ملتا ہے- فلم میں مزیدار کامیڈی دیکھنے کو مل سکتی ہے-

کیا میری سونم گپتا بے وفا ہے ، سے جسی گل اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کرنے جارہے ہیں- فلم میں جسی گل ، سربھی جیوتی کے علاوہ وجے راج ، بیجندر کالا ، اتل سریواستو اور مرحوم اداکارہ سریکھا سیکری اہم کردار میں ہے-

بتادیں کہ سربھی کی پیدائش 29مئی 1988 کو پنجاب کے جالندھر مں برہمن خاندان میں ہوئی۔ سربھی جیوتی ایک اداکارہ اور ٹی وی اینکر ہیں۔

سربھی پنجابی فلموں اور پنجابی سیریل میں ایک مشہور چہرہ ہیں۔ وہ زی ٹی وی کے سیریل ’قبول ہے‘ میں زویا فاروقی کے مرکزی کردار ادا کرنے کی وجہ سے سرخیوں میں آئی۔

انہوں نے پنجاب کی ایک کڑی پنجاب دی، رولا پے گیا، منڈے پٹایلہ دی فلم میں کام کیا۔ اسکے علاوہ زی ٹی کے قبول ہے، سپنے سہانے لڑکپن کے، پویترا رشتہ، بدلتے رشتوں کی داستاں، پنور ویوا، کنیکٹیڈ ہم توم، کھیلتی ہے زندگی آنکھ مچھولی، انڈیا بیسٹ ڈرامے باز جیسے کئی ٹی وی سیریلس اور شوز میں کام کیا ہے۔

جسی گل کی پیدائش 26 نومبر 1988 کو پنجاب میں ہوئی، انکا پورا نام جسدیپ سنگھ گل ہے وہ ایک گلوکار اور اداکار ہے جو پنجابی اور ہندی میوزک اور فلم میں کام کرتے ہیں-

انہوں نے سال 2014 میں آئی پنجابی فلم مسٹر اینڈ مسز 420 سے ڈیبیو کیا، وہیں انہوں نے سال 2018 میں ہندی فلم ہپی پھر بھاگ جائے گی سے بالی ووڈ ڈیبیو کیا تھا-

سال 2014 میں پنجابی فلم دل ول پیار ویار، سال 2015 میں منڈے تو بچکے رہیے، سال 2020 میں آئی فلم پنگا جیسی فلموں میں کام کرچکے ہیں-

Tags:

You Might also Like