Type to search

ٹی وی اور فلم

سربھی جیوتی کو ملا بگ باس 14 کا آفر

surbhi-jyoti approach bigg boss

ٹی وی ڈسک،26مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس چھوٹے پردے کے سب سے مشہور ٹی وی ریالٹی شو میں سے ایک ہے۔ ہر سال اپنے نئے سیزن کے ساتھ بگ باس ناظرین کا بھرپور تفریح کرتا ہے۔ حالانکہ اس سال کورونا وائرس وبا کی وجہ سے فی الحال کچھ بھی طے نہیں ہے۔

لوگ لگاتار اپنی زندگی اور جاب بچانے کی جدوجہد میں لگے ہوئے ہیں۔ حالانکہ سننے میں آرہا ہے کہ کورونا وائرس سے بگ باس کے اگلے سیزن پر کوئی اثر نہیں پڑنے والا ہے۔ پروڈکشن ہاؤس نے ایک بار پھر سے بگ باس کو لیکر گراؤنڈ ورک شروع کردیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اسکی شروعات بگ باس میکرس نے کنٹیسٹنٹ لسٹ سے کی ہے۔

 

 

View this post on Instagram

 

No caption, just vibe 😎🤗 #lockdown2020

A post shared by Surbhi Jyoti (@surbhijyoti) on

خبر سامنے آرہی ہے کہ بگ باس میکرس نے اگلے سیزن کے لیے ٹی وی اداکارہ سربھی جیوتی کو اپروچ کیا ہے۔ جی ہاں، بگ باس 14کے لیے پہلا نام ناگین، قبول ہے، جیسے کئی شو کرچکی سربھی جیوتی کا سامنے آرہے ہیں۔ میکرس لگاتار سربھی کو شو میں سائن کرانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ویسے سربھی جیوتی کو پچھلے کئی سال سے بگ باس کا آفر دیا جارہا ہے۔ حالانکہ انہوں نے اس سے ہمیشہ صاف منع کیا ہے۔ اب اس سال سربھی جیوتی بگ باس 14کا آفر قبول کریں گی یا نہیں یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا۔

Tags:

You Might also Like