Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم “سورج پہ منگل بھاری” میں نظر آئیں گے دلجیت

فلمی ڈسک،25ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور ایکٹر دلجیت دوسنجھ اور منوج باجپئی کامیڈی فلم “سورج پہ منگل بھاری” میں پہلی بار ایک ساتھ نظر آئیں گے- ابھیشک شرما کی ہدایت والے پروجیکٹ میں فاطمہ ثنا شیخ بھی ہے- شرما نے کہا سورج پے منگل بھاری ایک انوکھی فیملی کامیڈی ہے- جو اپنے تازہ ترین اور مضبوط کرداروں کے دم پر ہسی پیدا کرتی ہے- اسکے پس منظر میں 1990 کے دہائی کی معصومیت وہ سادگی ہے، جب سوشل میڈیا یا موبائل فون نہیں ہوتے تھے-

شرما نے کہا کہ دلجیت، منوج، فاطمہ جیسے بہترین فنکاروں کے ساتھ انہیں امید ہے کہ وہ خاندانی ناظرین کے لیے ایک شاندار کہانی لے آسکیں گے- انہوں نے کہا انہیں ان ہاؤس پروڈکشن زی اسٹیوڈیوز کے ساتھ جڑنے پر فخر ہے- وہیں، زی اسٹوڈیوز کے سی ای او نے کہا کہ یہ شاندار فنکاروں کے ساتھ ایک انوکھی کہانی ہے، ہم ابھیشک کے ساتھ کام کرنے کو لیکربے حد خوش ہے-

بتادیں کہ ان دنوں دلجیت لگاتار بالی ووڈ فلموں میں کام کرتے نظر آرہے ہیں، 27 ڈسمبر کو سینما گھر میں ریلیز ہونے والی فلم اکشے کمار کی گڈ نیوز میں بھی دلجیت  دوسنجھ لیڈ ایکٹر کے رول میں دیکھائے دیں گے-

Tags:

You Might also Like