Type to search

وائرل

سنی لیونی نے کیرل میں کی کشتی کی سواری، ندی کے درمیاں کرایا فوٹو شوٹ

سنی لیونی کیرالا

وائرل ڈسک،19 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کبھی امریکی پورن اسٹار رہی سنی لیونی آج بالی ووڈ سینسیشن بن چکی ہے- حالانکہ پورن انڈسٹری سے انڈین فلم انڈسٹری میں قدم رکھنا انکے لیے چیلینج سے بھرا تھا، لیکن سنی لیونی ساری مشکلات کو پار کرکے بالی ووڈ میں خاص مقام حاصل کیا،

سنی لیونی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے۔ وہ اپنے فوٹو اور ویڈیوز اپنے فینس کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہے۔ حال ہی میں انہوں نے اپنی چند تصویریں شیئر کی ہے جو کافی وائرل ہوئی۔

سنی لیونی ان دنوں اپنی شوٹنگ کے سلسلہ میں کیرالا میں ہے۔ وہ کیرالا سے لگاتار اپنی فوٹو اور ویڈیو شیئر کررہی ہے۔ حال ہی میں سنی لیونی نے سوئمنگ پول میں انوکھے انداز میں کھودتے ہوئے ویڈیو شیئر کیا تھا۔

اب سنی لیونی نے اپنی کچھ فوٹو شیئر کی ہے جس میں وہ ندی کے درمیان کشتی پر بیٹھی ہے اور فوٹو کھنچوا رہی ہے۔ سنی لیونی ساؤتھ انڈین اسٹائل میں نظر آرہی ہے۔ اور انکے ماتھے پر ٹکا بھی لگایا ہے۔ اس طرح انکی ان فوٹو کو فینس پسند کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

سنی لیونی ساؤتھ انڈین لک میں نظر آرہی ہیں۔ تصویروں میں وہ گلابی رنگ کی دھوتی اور بلاؤز میں نظر آ رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ماتھے پر گلابی رنگ کی بندی اور ہاتھوں میں پنک کلر کی چوڑیاں پہنی ہوئی ہے۔

سنی نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے، گاڈس آن کنٹرول کیرالا سے مجھے پیار ہوگیا ہے’ اس طرح سنی پوری طرح سے کیرالا کے رنگ میں رنگ چکی ہے۔ کیرالا کے حسین نظاروں سے انکا من ہی بھرا رہا ہے، اور جیسے ہی انہوں نے یہ فوٹو سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو یہ وائرل ہوگئی اور فینس کے خوب کمنٹ بھی آرہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

کناڈا کے اونٹاریو میں 13 مئی 1981 کو سنی لیون کی پیدا ئش ہوئی۔ ان کا اصل نام کرن جیت کور ووہرا ہے۔

بتادیں کہ سنی سال 2011 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب انہوں نے بگ باس سیزن 5 میں انٹری کی تھی۔ بگ باس ہاؤس میں انکی انٹری نے خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔ شو سے باہر نکلتے ہی انہیں مہیش بھٹ کی فلم جسم2 میں کام مل گیا تھا۔

 انہوں نے 19 برس کی عمر میں پورن فلم انڈسٹری میں کام کرنا شروع کردیا تھا۔

سال 2010 میں لیونی میکمسم میگزین کے ذریعہ دنیا کی 12 ٹا پ ٹین پورن اسٹارس کی لسٹ میں شامل کی گئیں۔

اسکے بعد سے سنی بالی ووڈ میں لگاتار ایکٹیو ہے۔ اب وہ ساؤتھ کا رخ بھی کرچکی ہے۔ یہی نہیں، وہ جلد ہی وکرم بھٹ کی ویب سیریز انامیکا میں بھی نظر آئیں گی۔

جسم -2 کے بعد لیونی نے جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلی، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔ سنی نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں بھی آئیٹم نمبر کیاہے۔

 

Tags:

You Might also Like