Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی لیونی نے اپنی سائیکولوجیکل تھریلر فلم شیرو کا ٹیزر شیئر کیا

فلم شیرو

فلمی ڈسک،26 مارچ (ذرائع) پورن دنیا سے بالی ووڈ میں قدم رکھنے والی اداکارہ سنی لیونی جلد ہی سائیکولوجیکل تھریلر فلم شیرو میں نظر آنے والی ہے-

فلم شیرو کا ٹیزر سنی لیونی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا جس میں وہ ایک الگ کردار کو نبھاتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہے-

فلم کو سریجیت وجیان نے ڈائریکٹ کیا ہے اور انصاری اور روی کرن نے پروڈیوس کیا، اسکرین پلے سریجیت وجیان کا ہے-فلم کا پروڈکشن آئی کے آئی جی اے آئی موشن پکچر نے کیا ہے- یہ چار زبانوں میں ریلیز ہونے والی ہے-

سنی لیونی فی الوقت بالی ووڈ میں دھوم مچا رہی ہیں۔ حال ہی میں ، سنی لیونی نے اپنے مداحوں کو ایک خوشخبری سنائی ہے۔ سنی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ایک نئی فلم کا اعلان کیا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

 

آپ کو بتادیں کہ سنی لیونی نے اپنی آنے والی فلم شیرو کا ٹیزر لانچ کیا ہے- ٹیزر کافی سائیکولوجیکل تھریلر دیکھ رہا ہے- اور اس میں سنی کافی زخمی نظر آرہی ہے-

انکے ساتھ سیڑیوں پر ایک لڑکا بھی دیکھنے کو ملا- ویڈیو کو دیکھنے کے بعد یہ اندازا لگایا جارہا ہے کہ یہ فلم کافی تھریلر ہوگی-

سنی لیونی نے ٹیزر کو شیئر کرنے کے ساتھ کیپشن میں لکھا، میں بہت ذیادہ پرجوش ہوں اس فلم کا حصہ بننے کے بعد-

 فلم شیرو ایک سائیکولوجیکل تھریلر ہے اور اس فلم کو 4 زبانوں میں تامل، ہندی، تیلگو اور ملیالم میں ریلیز کیا جائے گا-

حالانکہ اس فلم کی ریلیز تاریخ کو لیکر ابھی تک کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے- لیکن فینس اس فلم کو دیکھنے کے لیے بے صبری سے انتظار کررہے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone)

سنی لیونی کی پیدائش 13 مئی 1981 کو کناڈا کے اونٹاریو میں ہوئی۔ سنی کا اصل نام کرن جیت کور ووہرا ہے۔

بتادیں کہ سنی سال 2011 میں اس وقت سرخیوں میں آئی تھی جب انہوں نے بگ باس سیزن 5 میں انٹری کی تھی۔ بگ باس ہاؤس میں انکی انٹری نے خوب مقبولیت حاصل کی تھی۔

شو سے باہر نکلتے ہی انہیں مہیش بھٹ کی فلم جسم2 میں کام مل گیا تھا۔

جسم -2 کے بعد لیونی نے جیک پاٹ، راگنی ایم ایم ایس 2، ایک پہیلی لیلی، ون نائٹ اسٹینڈ اور تیرا انتظار جیسی کئی فلموں میں کام کیا۔

سنی نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں بھی آئیٹم نمبر کیاہے۔

اداکارہ سنی لیونی اپنی گلمیرس انداز سے سوشل میڈیا پر فینس کے درمیان چھائی رہتی ہے- سنی اکثر سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے-

Tags:

You Might also Like

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *