Type to search

آٹو موبائل

سنی لیونی نے خریدی لگژری ماسراٹی گھبیلی کار

سنی لیونی ماسراٹی گھبیلی

آٹو ڈسک،12ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اداکارہ سنی لیونی کو لگژری کاروں کا خوب شوق ہے- وہ آئے دن اپنی کاروں کے ساتھ تصویریں شیئر کرتی رہتی ہے- اب سنی لیونی نے ایک اور لگژری کار خریدی ہے- جسکی تصویر کو انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- سنی لیونی ماسراٹی گھبیلی کار خریدی ہے- انہیں اٹالین کمپنی ماسراٹی کی کاریں بے حد پسند ہے-

سنی لیونی کار کی شوقین ہے اور انہوں نے حال ہی میں اٹالین ماسراٹی گھبیلی کار خریدی ہے- سنی لیونی کو اس برانڈ کی کار کتنی پسند ہے اس بات کا اندازا آپ اس سے لگا سکتے ہیں کہ انکے گیریج میں ماسراٹی کواٹروپورٹ ہے اور 2017 کی مشہور ماسراٹی گھبیلی نورسما بھی ہے-

نئی گھبیلی کو امریکہ کے لاس انجلس میں اسٹار ور اسکے خاندان کو دیا گیا ہے- سنی لیونی نے انسٹاگرام پر اس بات کی معلومات دیتے ہوئے کار کے ساتھ ایک فوٹو شیئر کی ہے، جس میں وہ وائٹ کلر کی ماسراٹی گھبیلی کے ساتھ نظر آرہی ہے-

 

View this post on Instagram

 

Brought home this beast yesterday! Every time I drive this car I am so happy! @maserati @maseratiusa

A post shared by Sunny Leone (@sunnyleone) on

سنی لیونی نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا-مجھے اس کار کو چلاکر بہت خوشی ملتی ہے- یہ کار میں نے خریدی ہے- آپ کو بتادیں کہ سنی کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے- فوٹو پر اب تک 1 لاکھ 85 ہزار سے ذیادہ لائیکس آچکے ہیں- ساتھ ہی ساتھ ہزار سے ذیادہ کمنٹ آچکے ہیں-

ماسراٹی گھبیلی کی بات کریں تو یہ ایک اٹالین اور لگژری کار ہے- کار کی رینج کے معاملے میں ماسراٹی کواٹروپورٹ سے نیچے آتی ہے- کواٹروپورٹ کے مقابلے ماسراٹی گھبیلی چھٹی ہے لیکن اسکی ڈیزائن بے حد خوبصورت ہے-

ساتھ ہی وائٹ کلر ماسراٹی گھبیلی میں وی6 انجن ہے جبکہ کواٹروپورٹ میں وی8 موٹر ہے- گھبیلی کا انٹیریئر بے حد خوبصورت ہے- اور اس میں چار سیٹ ہے- لیکن سب سے ذیادہ خاص چیز یہ ہے کہ اس کار کے چاروں سیٹ پر دروازے لگے ہوئے ہیں- ہندوستان میں گھبیلی کی قیمت 1 کروڑ 31 لاکھ سے شروع ہوتی ہے وہیں امریکہ میں 80 ہزار یو ایس ڈالر یعنی تقریبا 59 لاکھ روپے ہے-

لک کے ساتھ ہی اس کار کا انجن بھی بے حد ہی پاور فل ہے- کمپنی کا دعوی ہے کہ یہ کار صرف 5.5 سکنڈ میں ہی صفر سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کی رفتار پکڑ سکتی ہے- اسکے علاوہ اس کار کی ٹاپ اسپیڈ 267 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے-

Tags:

You Might also Like