Type to search

اسپورٹس

ابوظہبی ٹی 10 لیگ: دہلی بلس ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر بنی سنی لیونی

دبئی،5نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ابوظہبی ٹی 10 ٹورنامنٹ کی برانڈیڈ ٹیم دہلی بلس نے لیگ کی شروعات سے پہلے ٹیم  کی نئی جرسی لانچ کی اور ساتھ ہی بالی  ووڈ اداکارہ سنی لیونی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا۔ اس موقع پر خوبصورت سنی لیونی کے ساتھ ٹیم مالک نلیش بھٹناگر اور ٹیم کے نائب کپتان اور سابق پاکستانی کھلاڑی شعیب ملک بھی موجود تھے۔ ٹیم کی جرسی اورینج اور رائل بلیو کے شیڈ میں ہے اور اس پر ٹیم کا لوگو لگا ہوا ہے۔

15 نومبر سے 24 نومبر تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں انگلینڈ کے ورلڈ چیمپیئن کپتان آئین مورگن ، آسٹریلیائی اسٹار شین واٹسن ، ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی آندرے رسیل ، سری لنکا کے تجربہ فاسٹ باؤلر لاستھ ملنگا اور ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان  ڈیرن سیمی جیسے کھلاڑی نظر آئیں گے۔

دہلی بلس کی برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیے جانے کے بعد سنی لیونی نے کہا، مجھے جوش اور فخر سے بھرپور اس ٹیم کے ساتھ جوڑنے کی بہت خوشی ہے۔ مجھے جرسی کا یہ رنگ بہت پسند آیا ہے میں اپنی ٹیم دہلی بلس کو کھیل کے لیے نیک تمنائیں دیتی ہوں۔ ٹیم کے نائب کپتان ملک نے کہا مجھے برانڈیڈ دہلی بلس ٹیم کا حصہ بننے کی خوشی ہے اور مجھے جرسی کا رنگ بہت پسند ہے۔ جو جوش، فخر اور شہرت کو ظاہر کرتا ہے۔

Tags: