Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم شدت کا ٹریلر جاری ، سنی کوشل اور رادھیکا مدن اہم رول میں

فلم شدت

فلمی ڈسک، 15 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل ، رادھیکا مدن ، موہیت رینا اور ڈیانا پینٹی کی فلم شدت کا ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے-

اس فلم کو کنال دیشمکھ نے ڈائریکٹ کیا ہے، وہیں فلم کو دنیش وجین نے پروڈیوس کیا ہے- اور یہ فلم 1 اکتوبر کو ڈیجیٹل پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر ریلیز کی جائے گی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Radhika Madan (@radhikamadan)

 

دہلی میں یکم مئی 1995 کو پیدا ہوئی رادھیکا مدن نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ فلم ’شدت‘ کا ٹریلیر شیئر کیا ہے۔اس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ’شدت’ کے ٹریلر کے ساتھ پیار کی طاقت کو محسوس کریں۔

وکی کوشل کے بھائی سنی کوشل اور رادھیکا مدن کی آنے والی فلم شدت کا ٹریلر دیکھ کر ایک بات صاف سمجھ آرہی ہے کہ اس فلم میں سنی ، رادھیکا سے بڑی شدت سے محبت کرتے نظر آنے والے ہیں-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Radhika Madan (@radhikamadan)

ٹریلر میں دونوں کی جوڑی بھی کافی اچھی لگ رہی ہے- وہیں شدت میں رادھیکا اور سنی کے علاوہ ایکٹر موہیت رینا اور ڈیانا پینٹی لیڈ رول میں ہے-

ٹی وی کے مقبول شو میری عاشقی تم سے ہی سے ناظرین کے درمیان الگ پہچان بنا چکی اداکارہ رادھیکا مدن اور سنی کے درمیان وہیں رومانس اور رومانس کے درمیان میں ہوتے سپائی دیکھائے گئے ہیں-

ٹریلر میں دیکھایا ہے کہ رادھیکا جسکا نام کارتیکا ہے اور سنی کا نام جگی، ایک دوسرے سے پیرس میں ملتے ہیں-
پھر دونوں کے درمیان گہر دوستی ہوجاتی ہے اور پھر یہ دوستی پیار میں بدل جاتی ہے-

فلم کو ’میڈاک فلمز‘ پروڈکشن نے تیار کیا ہے- اس فلم کا اسکرین پلے سری دھر راگھون نے لکھا ہے۔

فلم ‘شدت’ کی شوٹنگ ممبئی ، لندن ، پیرس اور گلاسگو میں کی گئی ہے۔

فلم شدت او ٹی ٹی پلیٹ فارم ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر یکم اکتوبر کو ریلیز ہوگی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Kaushal (@sunsunnykhez)

بتادیں کہ سنی کوشل اس سے پہلے بھی کئی فلموں میں نظر آچکے ہیں- شارٹ فلم لو ایٹ فرسٹ سائٹ ، دی ایمبرس ، بھانگڑا پالے، جیسی فلمیں شامل ہے-

انگریزی میڈیم اداکارہ رادھیکا حال ہی میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی فلم انتھولوجی فلم “رے” میں نظر آئی- رادھیکا اس فلم میں مہمان کے طور پر نظر آئی-

سنی کوشل چند میوزک ویڈیوز میں بھی نظر آچکے ہیں۔ جن میں سال 2020 میں نیہا ککڑ کے گانے تاروں کے شہر، سال 2021 میں سنگر پائل دیو کے گانے دل لوٹا دو، اور میٹ برادرس کے گانے عشق میں، جیسے میوزک ویڈیوز میں کام کیا۔

اسکے علاوہ سنی کوشل ڈیجیٹل پلیٹ فارم ایمیزون پرائم پر سال 2020 میں نشر ہوئی ویب سیریز دی فارگیٹن آرمی میں سریندرا سودھی کا کردار نبھایا۔

Tags:

You Might also Like