Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راج ویر کرنے والے ہیں بالی ووڈ میں انٹری

راج ویر

نئی دہلی،1 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سنی دیول کے چھوٹے بیٹے راج ویر بھی بالی ووڈ میں انٹری کے لیے تیار ہے-
راج شری پروڈکشن کی آنے والی پریم کہانی سے راج ویر دیول اپنا بالی ووڈ ڈیبیو کریں گے- یہ فلم برجاتیا کے بیٹے اونیش برجاتیا کی ہدایت میں بننے والی ہے-

بالی ووڈ کے بڑے ایکٹر اور راج ویر کے دادا دھرمیندر نے چہارشنبہ کو ٹیوٹ کرکے اسکی اطلاع دی-

دھرمیندر نے ٹیوٹ کرکے کہا، میں میرے پوتے راج ویر دیول کی عالمی سینما کے سامنے اونیش برجاتیا کے ڈائریکشن میں ڈیبیو کے ساتھ متعارف کروا رہا ہوں-

 

میں آپ سبھی سے گذارش کرتا ہوں کہ آپ دونوں بچوں کے ساتھ میرے جیسا ہی پیار دیں، دھرمیندر نے کہا کہ فلم آج کی دنیا میں پیار اور رشتوں کی بات کرتی ہے-

راج ویر کے چاچا بابی دیول نے بھی ٹیوٹ کرکے کہا، اپنے خواب کو پورا کرنے کے راستے پر—- راج شری پروڈکشن نے آنے والی پریم کہانی میں فخر سے راج ویر دیول اور اونیش برجاتیا کی حمایت کا اعلان کیا ہے- ایک خوبصورت سفر کا انتظار ہے-

برطانیہ میں تھیٹر کی پڑھائی کرنے کے بعد، راج ویر نے ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی حیثیت سے کام کیا ہے۔ وہ تھیٹر اور فلم ڈائریکٹر فیروز عباس خان کے تحت تربیت حاصل کررہے ہیں۔

فلم میں اداکارہ کا انتخاب حالانکہ ابھی باقی ہے- فلم کے اس سال جولائی میں فلور پر جانے کی امید ہے اور اسے 2022 میں ریلیز کیا جائے گا-

بتادیں کہ راج ویر کے والد بالی ووڈ کے مشہو رایکٹر سنی دیول ہے اور والدہ پوجا دیول ہے- انکا بھائی کرن دیول ہے- اور انکے چاچا بابی دیول اور ابھے دیول ہے-انکے دادا دھرمیندر اور دادی پرکاش کور ہے-

انہوں نے یکولے موندیالے ورلڈ اسکول، جھو, ممبئی سے اسکولی تعلیم حاصل کی-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *