Type to search

ٹی وی اور فلم

غدر 2 کا موشن پوسٹ ریلیز ، سنی دیول اور امیشا پٹیل ایک بار پھر ساتھ

فلم غدر 2 پوسٹر

فلمی ڈسک، 16 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر سنی دیول نے حال ہی میں فلم چپ کا پوسٹر جاری کیا تھا، اب سنی دیول نے انکی فلم غدر 2 کا موشن پوسٹر انسٹاگرام پر شیئر کیا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sunny Deol (@iamsunnydeol)

 

کافی عرصے سے خبریں چل رہی تھی کہ سنی دیول بڑے پردے پر زبردست انٹری کرنے و الے ہیں- اس خبر پر مہر لگاتے ہوئے انہوں نے 14 اکتوبر کو ایک ٹیوٹ کیا تھا- جس کے ذریعہ انہوں نے یہ اطلاع دی تھی کہ وہ 15 اکتوبر یعنی دسہرہ کے دن بڑا اعلان کرنے جارہے ہیں-

 

ایکٹر سنی دیول اور امیشا پٹیل کے لیڈ رول والی فلم غدر سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی- اس وقت یہ باکس آفس پر سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، بتادیں اس فلم کے ساتھ عامر خان کی فلم لگان بھی ریلیز ہوئی تھی-

اب ایک بار پھر سے سنی اور امیشا پٹیل اس فلم کے ساتھ پردے میں نظر آئیں گے- دراصل فلم کی اگلا سیکوئل ریلیز کیا جارہا ہے-

بیس سال بعد غدر 2 کا اعلان کیا گیا ہے- فلم کے ہدایت کار انیل شرما اور زی اسٹوڈیو ساتھ آئیں گے-

فلم کو شکتی مان نے لکھا ہے، اور فلم میں میوزک متھن کا ہے،

فلم میں انیل کے بیٹے اور ایکٹر اتکرش شرما بھی اہم رول میں ہے، جنہوں نے غدر: ایک پریم کتھا میں سنی دیول اور امیشا پٹیل کے بیٹے جیت کا رول نبھایا تھا-

دسہرہ کے موقع پر فلم کا اعلان کرتے ہوئے اسکا ایک موشن پوسٹر بھی جاری کردیا گیا ہے- جس میں فلم کی اسٹار کاسٹ کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے- اور فلم سال 2022 میں ریلیز ہوگی-

بتادیں کہ سنی دیول جلد ہی آر بالکی کی تھریلر فلم چپ میں نظر آئیں گے- اس فلم میں انکے ساتھ پوجا بھٹ اور شریا دھنونتری بھی اہم رول میں ہے-

سال 2000 میں آئی ریتیک روشن کے ساتھ فلم کہو نہ پیار سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ادکارہ امیشا پٹیل نے حال ہی میں غدر کے ڈائریکٹر انیل شرما سے ملاقات کی تھی-جسکی تصویر انہوں نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی-

Tags:

You Might also Like