Type to search

ٹی وی اور فلم

سنی دیول اور امیشا پٹیل کی فلم غدر 2 کا ٹیزر ریلیز

فلم غدر 2 پوسٹر

فلم غدر 2 کا ٹیزر جاری

ٹیزر میں سنی دیول کا زبردست ایکشن

سکینہ-تارا کی جوڑی نے 22 سال بعد فلم کے سیکوئل میں


ممبئی، 12 جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکٹر سنی دیول اور امیشا پٹیل کے لیڈ رول والی فلم غدر سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی-

 

اس وقت یہ باکس آفس پر سب سے ذیادہ کمائی کرنے والی فلم تھی، بتادیں اس فلم کے ساتھ عامر خان کی فلم لگان بھی ریلیز ہوئی تھی-

 

 

 

 

بتادیں کہ اب غدر 2 کے دوسرا پارٹ کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے- بیس سال بعد غدر 2 کا اعلان کیا گیا ہے- فلم کے ہدایت کار انیل شرما اور زی اسٹوڈیو ساتھ آئیں گے-

 

 

 

 

بالی ووڈ اداکار سنی دیول اور اداکارہ امیشا پٹیل کی آنے والی فلم غدر 2 کا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے غدر: ایک پریم کتھا، انل شرما کی ہدایت کاری میں سال 2001 میں ریلیز ہوئی تھی اس فلم میں سنی دیول، امیشا پٹیل اور امریش پوری نے اہم کردار ادا کیے تھے-

 

قریب 22 سال بعد، ایک بار پھر سے تھیٹر میں فینس سنی دیول کو ایکشن موڈ میں دیکھنے کے لیے بیتاب ہے-

 

انیل شرما کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم غدر 2: دی کتھا کنٹینوس کا ٹیزر بہت ہی زبردست ہے- اس ٹیزر کی شروعات ایک وائس اوور کے ساتھ ہوتی ہے، جس میں سال 1971 کے غدر کو بتاتے ہوئے خاتون کہتی ہے کہ دماد ہے وہ پاکستان کا، اسے ناریل دو، ٹیکا لگاؤ، ورنہ اس بار جہیز میں وہ لاہور لے جائے گا-

 

 

 

تارا سنگھ جس نے غدر ایک پریم کتھا میں ہینڈ پمپ کو اکھاڑ تھا، وہ اس ٹیزر میں پہیے کو اکھاڑتے ہوئے اپنے دشمنوں کا سامنا کرتے نظر آرہے ہیں-

 

حالانکہ آخر میں کچھ سکنڈ گھر آجا پردیسی، گانے کے ساتھ تارا سنگھ عرف سنی دیول کے جذباتی لمحات کو ٹیزر میں دیکھایا گیا ہے-

 

 

 

فلم میں ہدایت کار انیل شرما کے بیٹے اور ایکٹر اتکرش شرما بھی اہم رول میں نظر آئیں گے۔

 

 

 

بتادیں کہ سال 2000 میں آئی ریتیک روشن کے ساتھ فلم کہو نہ پیار سے بالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی ادکارہ امیشا پٹیل فلم غدر میں سکینہ کے کردار میں نظر آرہی ہے۔

Tags:

You Might also Like