Type to search

ٹی وی اور فلم

لاک ڈاؤن میں سنیل شیٹی نے شائقین کو دیا شارٹ فلم بنانے کا موقع

sunil-shetty short film offer

فلمی ڈسک،18نومبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس کی وجہ سے پورا ملک آج پورا ملک شدید پریشانی اور خوف کے عالم میں ہے۔ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کے بڑھتے اعداد وشمار کو دیکھتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے لاک ڈاؤن کو بڑھا کر 3 مئی کردیا ہے۔ اسکے ساتھ ہی وہ جنتا سے بار بار یہی اپیل کررہے ہیں کہ اپنے گھر میں رہے باہر ناجائے۔ لوگوں کے درمیان سوشل ڈیسٹینسنگ کو بنانے کے لیے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

پی ایم مودی کے اس کوشش میں بالی ووڈ کے کئی ستارے بھی انکا ساتھ دے رہے ہیں۔بالی ووڈ کے ماچو مین سنیل شیٹی نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے مداحوں کو گھر بیٹھے ایک شارٹ فلم بنانے کا موقع دیا ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک گیر لاک ڈاؤن میں فلمی ستارے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں سے گھر میں رہنے کی مسلسل اپیل کر رہے ہیں۔

 

وہیں اب سنیل شیٹی بھی اس سلسلے میں شامل ہو گئے ہیں جنہوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو گھر پر رہ کر ایک چیلنج دیا ہے۔ اس چیلنج کو پورا کرنے والے کو انعام بھی دیا جائے گا۔ سنیل شیٹی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس ویڈیو میں وہ شائقین سے کہہ رہے ہیں ’’ہمارا ایف ٹی سی ٹیلنٹ میڈیا اینڈ انٹرٹینمنٹ پرائیوٹ لمیٹڈ آپ کو ایف ٹی سی شارٹ فلم چیلنج میں حصہ لینے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے ایک شارٹ فلم بنانے کا۔

بس اپنے ہی گھر سے اپنے موبائل سے اپنے ہی آئیڈیاز کو شوٹ کیجیئے۔ یہ آپ کو موقع دے گا فلم کو ایکٹ کرنے کا، اسسٹ کرنے کا اور ڈائریکٹ کرنے کا۔ اس کے لئے آپ کو بڑا انعام بھی ملے گا۔ اگر آپ چیلنج جیتتے ہیں تو۔ لیکن یہ بات ذہن میں رکھیں کہ آپ کو اپنے ہی گھر میں رہ کر یہ ویڈیو بنانی ہے۔ کہیں بھی باہر نہیں جانا ہے۔

سنیل شیٹی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں ، وہ شائقین سے کہے رہے ہیں ، ‘ہمارا ایف ٹی سی ٹیلنٹ میڈیا اور انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ آپ کو ایک مختصر فلم بنانے کے لئے ایف ٹی سی شارٹ فلم چیلنج میں حصہ لینے کا زبردست موقع فراہم کرتا ہے۔ اپنے گھر سے اپنے آئیڈیا کو شوٹ کیجئے۔ اسکے بعد ہمیں

پر بھیجیں۔  www.FTCTalent.com

Tags:

You Might also Like