Type to search

ٹی وی اور فلم

سنیل شیٹی کی فلم مارکر دی لائن آف دی عربین سی، سے زبردست واپسی

سنیل شیٹی کی فلم مارکر دی لائن آف دی عربین سی

فلمی ڈسک،27 نومبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم دھڑکن اور ہیرا پھیری سے مقبولیت پانے والے بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو سنیل شیٹی لمبے وقت کے بعد ایک بار پھر فلموں میں زبردست واپسی کرنے جارہے ہیں۔

اس بار سنیل شیٹی کسی رومانٹک ہیرو کے رول میں نہیں بلکہ ایک یودھا کے کردار میں نظر آئیں گے۔

سنیل شیٹی جلد ہی انڈسٹری کے مشہور ڈائریکٹر پریادرشن کی فلم مارکر دی لائن آف دی عربین سی، میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کو پروڈیوس انٹونی پیرومباور کررہے ہیں۔

سنیل شیٹی کی اس فلم میں سنیل کے علاوہ موہن لال، ارجن سرجا، پربھو ، پرنجو موہن لال، اشوک سیلون، مجنو واریر، کلیانی پریا درشن، جیسے اسٹارس نظر آنے والے ہیں۔

 

 

سوشل میڈیا پر سنیل شیٹی کا فرسٹ لک سامنے آچکا ہے اور انٹرنیٹ پر خوب تعریف مل رہی ہے۔ فلم میں سنیل شیٹی سولہویں صدی کے سمندر جنگجو کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔ سنیل نے خود انسٹاگرام پر اپنی آنے والی فلم کے فرسٹ لک کا ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کی ہے۔

دھڑکن ، ہیرا پھیری جیسی فلموں کے مشہور ایکٹر سنیل شیٹی 5 سال بعد بڑے پردے پر زبردست واپسی کرنے جارہے ہیں۔
فلموں میں زیادہ تر ایکشن ہیرو کے رول میں نظر آنے والے سنیل شیٹی اپنی نئی فلم میں ایک یودھا کے کردار میں نظر آئیں گے۔

سنیل اپنے آفیشل انسٹا ہینڈل پر اپنے نئے لک کو شیئر کیا ہے جس میں سنیل بالکل کسی فائٹر کے کردار میں نظر آرہے ہیں۔
فرسٹ لک میں سنیل کی داڑھی بڑھی ہوئی ہے، جسم پر لوہے کا لباس، اور ہاتھ میں تلوار نظر آرہی ہے۔
ڈسمبر 2 کو سنیل شیٹی کی فلم مارکر دی لائن آف دی عربین سی ریلیز ہونے جارہی ہے۔ یہ فلم نیوی چیف محمد علی عرف کنجلی مارکر کی زندگی پر مبنی ہے۔

سنیل کے فینس انکی واپسی بے حد خوش ہیں۔ سنیل نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ۔ نمستے ، صرف فینس ہی نہیں بلکہ مشہور شخصیات بھی سنیل شیٹی کے اس زبردست لک کی تعریف کررہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like