Type to search

ٹی وی اور فلم

سنیل شیٹی کی فلم ‘پہلوان’ کا ٹریلرریلیز

نئی دہلی،22اگسٹ(اردوپوسٹ) ساؤتھ کا جانا مانا نام سدیپ اور بالی ووڈ کے اننا یعنی سنیل شیٹی کی فلم “پہلوان” کا ٹریلر سامنے آگیا ہے- حالانکہ اس ٹریلر کی پہلی جھلک آپکو سلمان خان کی فلم سلطان کی یاد ضرور دلا دے گی- حالانکہ سنیل شیٹی کا انداز فلم میں کافی مزیدار لگ رہا ہے- یہ فلم ایک پہلوان کی کہانی ہے- جسکا کردار سدیپ نبھا رہے ہیں- اس پہلوان کے ساتھ زندگی میں کئی اترا چڑھاؤ آتے ہیں- جس کے بعد وہ اپنی زندگی کی لڑائی جتنے کے لیے ایک باکسنگ چیمپئن شپ میں حصہ لیتا ہے۔

آپ کو یاد دلادیں کہ سلمان خان کی فلم ‘سلطان’ کی کہانی بھی ایسی ہی تھی ، جس میں ایک پہلوان دیسی پہلوانی کے بعد مکس مارشل آرٹس کا حصے بنتا ہے- ٹریلر کے کچھ سین بھی ایسے ہی جو آپ کو سلمان کی یاد دلائیں گے-

یہ فلم 12ستمبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے- یہ فلم ہندی کے ساتھ تمل، تلگو اور ملیالم میں ریلیز ہوگی-

Tags: