Type to search

ٹی وی اور فلم

سنیل شیٹی برتھ ڈے اسپیشل: ایکٹر نہیں کرکٹر بننا چاہتے تھے

سنیل شیٹی

فلمی ڈسک،11اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے بڑے اسٹار سنیل شیٹی آج اپنا 59 واں یوم پیدائش منا رہے ہیں۔ آج بالی ووڈ میں آپ کو کئی شاندار باڈی والے ایکٹر دیکھنے کو مل جائیں گے۔ لیکن 90 کے دہائی میں چند ہی ایکٹر تھے، جو شاندار پرسانلٹی کے مالک تھے۔ ان میں سے ایک سنیل شیٹی بھی ہے۔

سنیل شیٹی کی پیدائش 11 اگسٹ 1961 کو کرناٹک کے میسور میں ہوئی تھی۔ فلموں کے علاوہ سنیل شیٹی کا ہوٹل انڈسٹری میں بھی بڑا نام ہے۔

سنیل شیٹی اور مانا شیٹی کے دو بچے عطیہ (اتھیا) شیٹی اور اہان شیٹی ہے۔ اتھیا شیٹی کئی فلمیں کرچکی ہے جبکہ اہان جلد ہی بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

Back to the 90s 👊🏾#throwbackthursday

A post shared by Suniel Shetty (@suniel.shetty) on

 

سنیل ان اسٹارس میں سے ہے جو صرف اپنی فلموں کی وجہ سے ہی نہیں بلکہ اپنے بزنس کی وجہ سے بھی جانے جاتے ہیں۔ سنیل ایک کامیاب اداکار کے ساتھ ساتھ ایک کامیاب بزنسمین کی وجہ سے مشہور ہے۔

سنیل شیٹی آج بھی اپنے باڈی پر خوب توجہ دیتے ہیں۔ اور دوسروں کو بھی سوشل میڈیا کے ذریعہ سے باڈی بلڈننگ کے لیے آگاہ کرتے ہیں۔ 100 سے بھی ذیادہ فلموں میں کام کرچکے سنیل شیٹی آج کل بڑے پردے پر کم دیکھائی دیتے ہیں۔ فلموں میں اپنے ایکشن اور کامیڈی سے لاکھوں دلوں کو جتنے والے سنیل شیٹی کو اداکاری میں دلچسپی نہیں تھی۔ وہ کرکٹر بننا چاہتے تھے۔

سنیل کے کئی ریستوراں، کلب ہے اور کہا جاتا ہے کہ وہ ایڈونچر پارک کے بھی شریک مالک ہے۔ ریستوراں کے ساتھ ساتھ انہوں نے رئیل اسٹیٹ میں کافی سرمایہ کیا ہوا ہے۔ انہوں نے ممبئی کے پاس کھنڈالا میں کئی لگژری گھر بنائے ہیں اور وہ رئیل اسٹیٹ پر ذیادہ فوکس کرتے ہیں۔

 

موہرہ کی کامیابی کے بعد سنیل شیٹی کی شبیہ فلم انڈسٹری میں ایک ایکشن ہیرو کے طور پر بن گئی اور اس کے بعد فلم سازوں نے ان کی اسی شبیہ کو سلور اسکرین پر پیش کیا ۔ ان کی ایکشن فلموں میں انت، سركشا، ٹكر، ركشك، سپوت وغیرہ شامل ہیں۔

 

سنیل نے 1992 میں فلم بلوان سے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔ اس میں انکے ساتھ اداکارہ ودیا بھارتی تھی۔
رپورٹس کے مطابق سنیل شیٹی کے ساتھ اس وقت کوئی اداکارہ کام کرنے کے لیے تیار نہیں تھی کیونکہ وہ نئے ایکٹر تھے۔

سنیل شیٹی کی امیج ایک ایکشن ہیرو کی رہی ہے

لیکن وہ ناظرین کو ہنسانے میں کامیاب رہے۔

فلم ہیرا پھیری، یہ تیرا گھر یہ میرا گھر، ویلکم اور دے دنا دن

سے انہوں نے لوگوں کو خوب تفریح بھی کیا۔

سال 1994 میں سینل شیٹی کے کیریئر میں مہرا بڑی ہٹ فلم ثابت ہوئی۔

اس میں انکے ساتھ اکشے کمار اور روینہ ٹنڈن تھے۔

اسکے بعد سنیل شیٹی گوپی کشن میں ڈبل رول میں نظر آئے۔

ایک دہائی تک بالی ووڈ میں اپنا سکہ جمانے کے بعد سنیل کا کیریئر گراف نیچے جانے لگا۔

انکی کئی فلمیں فلاپ ہوئی تو میکرس نے انہیں ملٹی اسٹارر فلموں میں کاسٹ کرنا شروع کردیا۔

نجی زندگی کی بات کریں تو سنیل شیٹی نے نو سال کے لمبے تعلقات کے بعد

انہوں نے اپنی گرل فرینڈ مانا سے شادی کرلی۔

دونوں نے سال 1991 میں شادی کی۔

اس وقت سنیل نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کی شروعات نہیں کی تھی۔
سنیل کی اہلیہ مانا ایک انٹیریئر ڈیزائننگ اور آرکیٹیکچر کمپنی چلاتی ہے۔

سال 2011 میں آئی فلم دھڑکن کے لیے سنیل کو بہترین ویلن کا فلم فیئر ایوارڈ ملا تھا۔

انہوں نے ساؤتھ میں بھی اپنا کاروبار بڑھا رکھا ہے

اور انکے پراجکٹ ممبئی گوا میں بھی ہے۔

اسکے علاوہ انکا خود کا پروڈکشن ہاؤس پاپ کارن انٹرٹینمنٹ ہے۔

انکا خود کا بوٹیک ہے، جو کپڑوں کی اپنی رینج نکالتا ہے۔

ساتھ ہی ایکٹر کئی فیٹنس برانڈ سے بھی جڑے ہوئے ہیں۔

Tags:

You Might also Like