Type to search

اسپورٹس

ٹوکیو پیرا اولمپکس: سمیت انتل نے نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں جیتا گولڈ میڈل

پیرا ایتھلیٹ سمیت انتل

جیولین تھرو مقابلے ایف64 میں سمیت انتل نے تاریخ رقم کی، ورلڈ ریکارڈ کے ساتھ جیتا گولڈ میڈل


اسپورٹس ڈسک،31 اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) نیزہ پھینکنے (جیولین تھرو) مقابلے میں پیرا ایتھلیٹ سمیت انتل نے ایف64 فائنل ایونٹ میں گولڈ میڈل جیت لیا ہے۔ پیرا اولمپک میں ہندوستانی اتھیلٹ میڈل کی بارش کررہے ہیں۔

نیزہ پھینکنے کے مقابلے میں سمیت نے ایف64 فائنل ایونٹ میں پہلے ہی کوشش میں 66.95 میٹر کا نیز پھینک کر ایک نیا ورلڈ ریکارڈ بنا دیا تھا۔

 

وہیں دوسری کوشش میں سمیت نے 68.08 میٹر کا نیزا پھینکا، اسکے علاوہ تیسری کوشش میں انہوں نے 68.85 میٹر کے بہترین تھرو کے ساتھ نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا اور طلائی تمغہ (گولڈ میڈل) جیت لیا۔

بتادیں کہ دوسری کوششش میں انڈین ایتھلیٹ سندیپ چودھری نے 62.20 میٹر کے اپنے بہترین تھرو کے ساتھ چوتھے مقام پر رہے۔

آسٹریلیا کے مشل بوریان نے 66.29 میٹر کے ساتھ بہترین کوشش کے ساتھ سلور جیتا، جبکہ سری لنکا کے ڈولان کوڈیتھوواکو نے کانسی جیتا۔

بتادیں کہ اب تک پیرا اولمپک میں سمیت انتل کے علاوہ اوانی لیکھرا نے شوٹنگ میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ بنا دی۔

سڑک حادثے میں اپنا ایک پیر گنوانے والے سمیت نے پیرا اولمپک میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ بنائی ہے۔ سمت ہریانہ سے ہے۔

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق پیرا ایتھلیٹ سمیت انتل کی پیدائش 6 جولائی 1998 کو ہریانہ میں ہوئی۔ انکا سفر مشکلات سے بھرا ہوا تھا۔ چھ سال پہلے ہوئے سڑک حادثے میں ایک پیر گنوا دیا۔
پیر گنوانے کے بعد انہوں نے کبھی بھی ہار نہیں مانی اور مشکلات سے بہادری سے مقابلہ کیا۔

پی ایم مودی نے ٹویٹ کیا ، پیرا اولمپک میں ہمارے اتھیلٹ لگاتار چمک رہے ہیں۔ پیرا اولمپک میں سمیت انتل کے ریکارڈ توڑ مظاہرے پر ملک کو فخر ہے۔ سمیت کو گولڈ جیتنے کے لیے مبارکباد۔ مستقبل کے لیے نیک خواہشات۔

 

وہیں مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا، ورلڈ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے۔ ہندوستان نے ایک اور گولڈ جیت لیا ہے۔ پہلا مقام، پہلا میڈل۔ سمیت کو ٹوکیو پیرا اولمپک میں گولڈ جیتنے پر مبارکباد۔