Type to search

بین الاقوامی

اپنے سے 24 چھوٹی ماڈل سے شادی کرنے والے راجا کا ہوا طلاق

ملائیشیا/19جولائی(اردوپوسٹ) ملائیشیا کے سابق راجا روسی ماڈل رہ چکی اپنی بیوی سے الگ ہوگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق بچے کے جنم کے کچھ ہفتے بعد ہی دونوں کے طلاق کی خبریں سامنے آرہی ہے۔
سلطان محمد پنجم نے پچھلے سال نومبر میں مس ماسکو رہ چکی اوکسانا ویوہڈینا (27) نے شادی کے کچھ مہینے بعد ہی طلاق لے لیا ہے۔ حالانکہ طلاق کی وجہ صاف نہیں ہوسکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق طلاق 1 جولائی کو رجسٹر کیا گیا تھا۔ دونوں تین طلاق کے ذریعہ الگ ہوئے ہیںؤ سنگاپور میں یہ طلاق درج کیا گیا ہے۔
مس ماسکو نے سطلان سے شادی کے لیے اسلام میں داخل ہوئی تھی اور اپنا نام ریحانہ اوکسانا رکھ لیا تھا۔

Rihana Oksana Voevodina

لیکن دونوں کی ڈریم ویڈنگ جلد ہی مسلم ملک میں تنازعہ میں آگئی۔ جب روسی بیوٹی کوئن کے ملائیشیا کی مہارانی بننے کا امکا سامنے آیا تو طوفان کھڑا ہوگیا۔ وہاں راجہ کی ماڈل بیوی کے ماضی سے جوڑے تنازعہ نکل کر باہر آنے لگے۔ ان سب کے بیچ سلطان جب ملک لوٹ کر آئے تو انہوں نے بادشاہت چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ 1957 میں برطانیہ سے آزادی کے بعد ملائیشیا میں پہلی بار اس طرح سے کسی راجا نے کرسی چھوڑی تھی۔
برطانیہ سے پڑھائی کرنے والے محمد 2021 تک ملائیشیا کے راجا رہنے والے تھے لیکن بیوٹی کوئن کے ساتھ کے لیے انہوں نے بادشاہت چھوڑدی۔ روسی میڈیا نے اوکسانا کی دوست کے حوالے سے لکھا ہے۔ سلطان کی طرف سے ہی طلاق کا قدم اٹھایا گیا ہے۔ جبکہ انکی بیوی اسکے خلاف ہے۔

Tags: