Type to search

وائرل

سہانا خان بلیک ڈریس میں آئی لینڈ کے ساحل پر کرایا فوٹو شوٹ

سہانا خان بلیک ڈریس

وائرل ڈسک،6 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان اکثر انسٹاگرام پر اپنے فوٹو اور ویڈیو فینس کے ساتھ شیئر کرتی نظر آتی ہے۔ حال ہی میں سہانا خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں سہانا خان آئی لینڈ کے بیچ پتھروں پر لیٹ کر پوز دیتی نظر آرہی ہے۔ سہانا خان نے ویڈیو کے ساتھ ہی ایک فوٹو بھی شیئر کی ہے۔

بالی ووڈ میں ڈیبیو سے پہلے ہی کافی لائم لائٹ میں رہتی ہے۔ سہانا خان اس ویڈیو میں بلیک کلر کے آوٹ فٹ میں پتھروں پر لیٹی نظر آرہی ہے۔ شاہ رخ خان کی بیٹی کا ویڈیو میں انداز دیکھنے لائق ہے۔ سہانا خان نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا، آئی لینڈ گرل،،، اسٹار کڈ کے اس ویڈیو پر فینس خوب کمنٹ کررہے ہیں۔ اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

islandgirl😜

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2) on

بتادیں کہ سہانا خان امریکہ میں پڑھائی کررہی تھی۔ لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے جاری لاک ڈاؤن وہ اب ممبئی میں اپنے گھر پر ہے اور فیمیلی کے ساتھ وقت گذار رہی ہے۔ سہانا خان اسٹار کڈس کی بحث میں ہمیشہ آگے رہتی ہے۔ اپنے گلیمرس لک اور ڈریسنگ سینس کو لیکر سہانا خان کافی جانی جاتی ہے۔ فلموں سے دور ہونے کے بعد سہانا خان ہمیشہ سرخیوں میں رہتی ہے۔ شاہ رخ خان کے مطابق سہانا خان اپنی پڑھائی پوری کرنے کے بعد ہی فلمی دنیا میں قدم رکھ سکتی ہے۔

سہانا نے اپنے والد شاہ رخ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 2019 میں ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا- دی گرے پارٹ آف بلیو، میں سہانا نے اہم کردار نبھایا تھا- اس شارٹ فلم کا لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں- جنہوں نے بھی اس فلم کو دیکھا وہ سہانا کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں-

Tags:

You Might also Like