Type to search

ٹی وی اور فلم

سہانا خان منارہی ہے آج اپنی 21 ویں سالگرہ

سہانا سالگرہ

فلمی ڈسک،22 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کنگ خان اور گوری خان کی بیٹی سہانا خان آج اپنی 21ویں سالگرہ منارہی ہے۔

بالی ووڈ انڈسٹری کے سب سے ذیادہ بحث میں رہنے والے اسٹار کڈس میں سے ایک سہانا خان ہے۔ بھلے ہی بالی ووڈ میں ابھی تک سہانا نے ڈیبیو نہیں کیا ہے۔

شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کی پیدائش 20مئی 2000 کو ممبئی میں ہوئی- انکی والدہ گوری خان ہے- انکے دو بھائی آرین اور ابرام خان ہیں- انکے دادا کا نام تاج محمد خان اور دادی کا نام لطیفہ فاطم تھا-

انہوں نے اپنی اسکولی تعلیم ممبئی میں دھیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول سے کی-

سہانا حال ہی میں اپنی پڑھائی پوری کرنے کے لیے نیویارک واپس لوٹی ہے- شاہ رخ خان اور ابرام خان انہیں ایئرپورٹ چھوڑنے بھی پہنچے تھے- بتادیں کہ کورونا کی وجہ سے سہانا ممبئی واپس آگئی تھی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Suhana Khan (@suhanakhan2)

 

فلم انڈسٹری میں انٹری نہیں ہونے کے باوجود انکے فینس کی فہرست کافی لمبی ہے۔

سالگرہ کے موقع پر سہانا کے دوست انہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

سہانا کی والدہ گوری خان نے سہانا کے 21ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے بیٹی کی ایک بہت ہی خوبصورت تصویر پوسٹ کی ہے۔

تصویر میں سہانا خان پولکا ڈاٹ ڈریس میں نظر آرہی ہے اور انکے ہاتھ میں ایک ہینڈ بیگ بھی ہے۔

سہانا کی اس بیٹھی ہوئی تصویر کو دیکھ کر انکے فینس بھی انکی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ہیں۔

گوری نے فوٹو شیئر کرتے ہوئے کیشپن میں لکھا، ہپی برتھ ڈے، تم آج کل اور ہمیشہ پیار ملتا رہے گا۔ سہانا نے اسکے جواب میں ’آئی لو یو ‘ لکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Gauri Khan (@gaurikhan)

 

کئی بالی ووڈ شخصیات نے بھی گوری خان کے اس پوسٹ پر کمنٹ کرکے سہنا کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔

سہانا نے اپنے والد شاہ رخ خان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے 2019 میں ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا-

دی گرے پارٹ آف بلیو، میں سہانا نے اہم کردار نبھایا تھا- اس شارٹ فلم کا لاکھوں لوگ دیکھ چکے ہیں-

جنہوں نے بھی اس فلم کو دیکھا وہ سہانا کی اداکاری کی تعریف کررہے ہیں-

Tags:

You Might also Like