Type to search

فیشن

میٹ گالا میں شامل ہوئی سدھا ریڈی

میٹ گالا سدھا ریڈی

فیشن ڈسک،16 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فیشل ورلڈ کے سب سے بڑے ایونٹ میٹ گالا میں اس بار ایک واحد ہندوستانی سدھا ریڈی نے شرکت کی۔

میٹ گالا ایونٹ دنیا بھر کے سیلبریٹیز کے لیے بہت خاص ہوتا ہے۔ یوں تو ہمیشہ اس سالانہ کوسٹیوم شو میں ہر بار پرینکا چوپڑا نے اپنی موجودگی درج کرتے ہوئے انٹرنیشنل سیلبس کو ٹکر دیتی آرہی ہے۔ حالانکہ اس بار پرینکا چوپڑا کی جگہ سدھا ریڈی میٹ گالا میں شامل ہونے والی ہندوستانی ہے۔

 

میٹ گالا میں اکلوتی ہندوستانی سدھا ریڈی کے جلوے، سورسکی کرسٹلز سے بنے گاؤن کو پہن کر ریڈ کارپٹ پر میٹ گالا 2021 کے ایونٹ پر پہنچی۔ اس ایونٹ میں میگن فاکس، جینیفر ، کم کردشین اور کرشچیان اسٹوآرٹ جیسی شخصیات حصہ لیا۔

سدھا ریڈی کا انداز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ لوگ انکے لک اور آوٹ فٹ کی خوب بات کررہے ہیں۔

لوگ سدھا ریڈی کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں۔ جو اتنے شاندار طریقے سے میٹ گالا ایونٹ میں اپنی موجودگی درج کی۔

بتادیں کہ اس بار میٹ گالا میں شامل ہونے والی سدھا پہلی نان۔فلمی شخصیت ہے۔ میٹ گالا میں اپنے حسن کا جلوہ بکھرنے والی سدھا ریڈی حیدرآباد کے ایک بزنس ویمن ہے۔

 

سدھا ریڈی حیدرآباد کے بلینیئر بزسمین پی وی کرشنا ریڈی منیجنگ ڈائریکٹر میگھا انجینئرنگ اور انفراسٹرکچر کی بیوی ہیں۔ اتنا ہی نہیں وہ ایم ای آئی ایل’ کی ڈائریکٹر بھی ہے۔ انکے دو بیٹے ہیں پی وی پرنو ریڈی اور پی وی مناس ریڈی۔

سدھا انٹرپرینور اور فیلانتھروپسٹ ہونے کے ساتھ ایک سوشل ورکر بھی ہے۔ چیریٹی کرنے میں سدھا سب سے آگے رہتی ہے۔

اب بات کرتے ہیں سدھا ریڈی کے میٹ گالا لک کی تو سدھا ریڈی نے مشہور فیشن ڈیزائنر فالگونی اور شین پیکاک آوٹ فٹ پہن کر جب لوگوں کے سامنے آئی تو لوگ انہیں دیکھ کر فدا ہوگئے۔

سدھا کے آؤٹ فٹ کی سب سے خاص بات یہ رہی ہے کہ اس ڈریس کو اور بھی شاندار بنانے کے لیے انہوں نے قریب 18 کیریٹ گولڈ اور 35 کیریٹ ڈائمنڈ سے بنا ایئر کف بھی پہنا ہوا تھا۔

سدھا ریڈی کے گولڈن پرنٹڈ گاؤن کی بھی خوبی تھی اس میں گولڈ، ریڈ اور نیوی بلو کلر کے سوروسکی کرسٹلز ، بیڈس اور سیکوئینز کا استعمال بہت باریکی سے کیا گیا تھا۔

اس آوٹ فٹ میں امریکہ کے جھنڈے کا پرنٹ بنا ہوا تھا جو سب کی توجہ کھیچنے میں کامیاب رہا۔

میٹ گالا میں پچھلے کئی سالوں سے پرینکا چوپڑا شامل ہوتی آئی ہے۔ وہیں کئی بار دیپیکا پاڈوکون بھی نظر آ چکی ہے۔