Type to search

قومی

سب لیفٹیننٹ شیوانگی بنی ہندوستانی بحریہ کی پہلی خاتون پائلٹ

سب لیفٹیننٹ شیوانگی ہندوستانی بحریہ کی پہلی خاتون پائلٹ بن گئی ہے۔ پیر کو انہوں نے کوچی نیول بیس پر آپریشن ڈیوٹی جوائن کی۔ بحریہ کے عہدیداروں کے مطابق، شیوانگی ڈونیئر سرویلنس ایئرکرافٹ اڑائیں گی۔ آ کو بتادیں کہ اسی سال ایئرفورس میں بھی فلائٹ لیفٹیننٹ بھاونا کانت فائٹر پلین اڑانے والی خاتون پائلٹ بنی تھی۔

معلومات کے مطابق شیوانگی ہندوستان ایروناٹکس لمیٹیڈ (ایچ اے ایل) کی طرف سے تیار کیے گئے نئے ڈرونر 228 ایئرکرافٹ کو اڑائیں گی۔ اس پلین کو کم دوری کے سمندری مشن پربھیجا جاتا ہے۔ اس میں اڈوانس سرویلنس ریڈار، الیکٹرانک سینسر اور نیٹ ورکنگ جیسے کئی شاندار فیچرس موجود ہے۔ ان فیچرس کے دم پر یہ پلین ہندوستانی سمندری علاقے پر نگرانی رکھے گا۔

ایئرفورس میں خواتین پہلے سے اڑا رہی ہے فائٹر پیلن
بحریہ میں پہلی خاتون پائلٹ بننے کے بعد سب لیفٹیننٹ شیوانگی نے کہا، اسکے لیے میں لمبے وقت سے انتظار کررہی تھی اور آج وہ دن آگیا ہے۔ یہ بے حد شاندار تجربہ ہے۔ اب میں تیسرے اسٹیج کی ٹریننگ پوری کرنے کے لیے کام کرونگی۔ نیوی سے پہلے ایئرفورس میں بھی خواتین پائلٹ نے فائٹر پلین اڑانا شروع کردیا تھا۔ اسی سال فلائٹ لیفٹننٹ بھاونا کان ہندوستانی ایئرفورس کی پہلی خاتون پائلٹ بنی تھی۔

بہار کے مظفر پور کی رہنے والی ہے شیوانگی
شیوانگی بہار کے مظفر پور کی رہنے والی ہے۔ انہوں مظفر پور کے ہی ڈی اے وی پبلک اسکول سے پڑھائی کی ہے۔ 27 این او سی کورس کے تحت انہوں نے ایس اےسی (پائلٹ) کاامتحان پاس کیا اور بحریہ میں شامل ہوئی۔ شروعاتی ٹریننگ کے بعد شیوانگی نے جون 2018 میں ہی بحریہ میں شامل ہوئی تھی۔

Tags: