Type to search

صحت

گھنٹوں بیٹھے رہنے والی نوکریوں سے ہورہا ہے کمر درد

sitting-job

ہیلتھ ڈسک،(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چائنا سے کورونا وائرس پھیلنے کے بعد ساری دنیا میں انفیکشن نے سبھی انسانی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ اس وجہ سے کمپنیاں انفیکشن کے پھیلاؤ کو دیکھتے ہوئے ورک فرم ہوم کرنے کا فیصلہ لیا۔ اور کمپنیاں اپنے سبھی ملازمین کو گھر سے کام کرنے کے لیے کہے دیا۔ ایسے میں شخص ایک ہی جگہ پر مسلسل بھیٹے رہنے سے کمر درد کا شکار ہورہے ہیں۔

 

یہ درد پیٹھ کے ساتھ ہی پورے جسم کو توڑ دیتا ہے۔ کچھ لوگ درد کے لیے گھریلو نسخے اپناتے ہیں لیکن اسکے ساتھ ساتھ آپ کے روزآنہ کچھ اسٹریچینگ (کھینچنا) ورزش کرنا بھی ضروری ہے۔ کمر درد سے بچنے کے لیے ورزش یا اسٹریچینگ کرنا ضروری ہے۔ یہاں ہم کچھ اسٹریچنگ کے بارے میں بتا رہے ہیں جنہیں آپ کو آج سے ہی شروع کردینا چاہیئے۔

 

وبائی امراض کے اس دور میں ہر کسی کی لائف اسٹائل میں بدلاؤ آیا ہے۔ چاہے وہ صبح اٹھنے کا وقت ہویا کام کرنے کا طریقہ، ذیادہ تر لوگ سیٹنگ جاب (بیٹھے رہنے والی نوکری) میں کمر درد سے پریشان رہتے ہیں۔ عام دنوں میں آفس اور گھر آنے جانے میں پٹھوں میں اسٹریچ ہوجاتا ہے۔ لیکن کئی مہینوں تک گھر پر بیٹھ کر کام کرنے سے کمر درد کی شکایت لگاتار بڑھتی جارہی ہے۔ گھر کے کسی ایک کونے میں لیپ ٹاپ لیکر گھنٹوں بیٹھنا کمر درد کے ساتھ کئی دیگر بیماریوں کو بھی دعوت دے رہا ہے۔ لیکن پیٹھ درد ان پریشانیوں میں سب سے اہم ہے۔ ایک ہی پوسچر میں گھنٹے بیٹھنے سے بیک پین یا پیٹھ میں درد ہونا عام بات ہے۔

 

ٹیوسٹ

مسلسل ایک جگہ بیٹھنے کے بعد بیچ ۔ بیچ میں اس ورزش کو کریں۔ ایک آرام دہ کراس لیگ پوزیشن میں بیٹھے اور اپنے دھڑ کو اپنی پیٹھ کی طرف دھیرے دھیرے گھومائیں۔ اپنے بائیں ہاتھ کو اپنے دہانے گھٹنے پر رکھیں اور اپنے دہانے کاندھے کو دیکھیں۔ 10 سکنڈ کے لیے اسی پوز میں رہنے کے بعد معمول ہوجائیں۔ یہ ورزش کمر درد سے آرام دلا سکتا ہے۔ ساتھ ہی آپ کی پوری باڈی کو بھی درد سے راحت دلا سکتا ہے۔ اس ورزش کو کئی بار دہرائے۔

 

کراس باڈی شولڈر اسٹریچ

اس ورزش کو کرنے کے لیے اپنے مخالف ہاتھ سے اپنی کوہنی کے اوپر ایک ہاتھ کو پکڑے اور اپنے جسم کو اپنی چھاتی کی طرف تب تک کھنیچے جب تک آپ اپنے کاندھے میں کھیچاؤ محسوس نہ کریں۔ اس پوزیشن میں کم سے کم 20 سکنڈ رہے اور پھر اسی عمل کو دوسری طرف دہرائے۔ اسے کرنے سے کاندھی کے پٹھے اسٹریچ ہوتی ہے۔

 

بیک ایکسٹینشن

کمر درد سے آرام پانے کے لیے بیک ایکسٹینشن اسٹریچنگ سے فائدہ مل سکتا ہے۔ اسے کرنے کے لیے میٹ (چٹائی) پر پیٹ کے بل لیٹیں۔ اب اپنے ہاتھوں کو سینے کے بدل میں سیدھا رکھ کر دھیرے دھیرے اپنی چھاتی اوپر کی طرف اٹھائیں اور اندر کی طرف سانس لیں۔ جسم کے اوپری حصے کو آپ جتنا اوپر اٹھا سکتے ہیں اٹھائیں اور اسی حالت میں کم سے کم 8 سے 10 سکنڈ رہے۔ اب اپنی بازوؤں کے اسٹیس کو ریلیز کریں اور سانس باہر چھوڑتے ہوئے پہلی والے معمول پر آجائے۔ یہ اسٹریچنگ ورزش بھی پورے جسم کو سکون دے سکتا ہے۔


(نوٹ: صلاح سمیت یہ مضمون صرف عام معلومات فراہم کرتی ہے۔ یہ کسی بھی طرح سے طبی رائے کا متبادل نہیں ہے، مزید معلومات کے لئے ہمیشہ کسی ماہر یا اپنے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔ اردو پوسٹ اس معلومات کے لیے ذمہ داری قبول نہیں کرتا ہے۔ )

Tags:

You Might also Like