Type to search

ٹیکنالوجی

ٹاٹا اسکائی نے پھر کم کی سیٹ آپ باکس کی قیمت

ممبئی،۳۰جون(اردوپوسٹ) ٹاٹا اسکائی نے پھر ایک بار اپنے سیٹ آپ باکس کی قیمت کم کردی ہے۔ اس سال میں یہ دوسری بار ہے۔ جب ٹاٹا اسکائی نے اپنے ایچ ڈی اور ایس ڈی سیٹ اپ باکس کی قیمتوں میں بدلاؤ کیا ہے۔ یاد دلادیں کہ ٹاٹا اسکائی نے پچھلے مہینے پہلی بار قیمتوں کم کی تھی۔ آپ لوگوں کی معلومات کے لیے بتادیں کہ ٹاٹا اسکائی کی ویب سائٹ پر سیٹ اپ باکس نئی قیمتوں کے ساتھ لسٹ کردئیے گئے ہیں، اس بار قیمتوں میں ۳۰۰ روپے کی کٹوتی کی گئی ہے۔
قیمت میں بدلاؤ کے بعد ٹاٹا اسکائی کا ایچ ڈی سیٹ اپ باکس ۱۴۹۹ روپے میں دستیاب ہے۔ جبکہ ایس ڈی سیٹ اپ باکس کے لیے ۱۳۹۹ روپے چکانے ہونگے۔ بتادیں کہ ڈش ٹی وی کےایچ ڈی سیٹ اپ باکس کی قیمت ۱۵۹۰ روپے اور ایس ڈی سیٹ ٹاپ باکس کی قیمت ۱۴۹۰ روپے ہیں۔
پچھلے مہینے کٹوتی کے بعد ٹاٹا اسکائی سیٹ ٹاپ باکس ۱۸۰۰ روپے میں تو وہیں اسکا ایس ڈی سیٹ ٹاپ باکس ۱۶۰۰ روپے میں مل رہا ہے تھا۔ اسکا مطلب حال ہی میں کٹوتی کے بعد ٹاٹا اسکائی کےایچ ڈی سیٹ ٹاپ باکس کی قیمت میں ۳۰۱ روپے اور ایس ڈی سیٹ ٹاپ باکس کی قیمت ۲۰۱ روپے کم کی گئی ہے۔

Tags: