Type to search

ٹی وی اور فلم

املی سیریل کی اداکارہ میوری دیشمکھ

اداکارہ میوری دیشمکھ

ٹی وی ڈسک،19 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر نشر ہونے والے سیریل املی اور انوپما ان دنوں ٹی آر پی کے معاملے میں آگے چل رہے ہیں۔ وہیں ان شوز کے کردار اور ایکٹرس بھی سرخیوں میں ہے۔

اسی طرح انوپما سیریل کی روپالی اور املی سیریل کی مالینی یعنی میوری دیشمکھ اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔ میوری گذشتہ کئی سالوں سے انڈسٹری کا حصہ ہے۔ پرانی اداکارہ ہونے کے بعد بھی میوری دیشمکھ شہرت کے پچھے بھاگنا پسند نہیں کرتی۔

اس سے پہلے ہم املی سیریل کی لیڈ اداکارہ سنبل توقیر خان کے بارے میں بتایا تھا آج ہم اسی سیریل کی اداکارہ میوری دیشمکھ کے بارے میں جانیں گے۔

کون ہے میوری دیشمکھ

اداکارہ میوری دیشمکھ کی پیدائش 29 اکتوبر 1992 کو مہاراشٹرا میں ہوئی۔ انکے والد کا نام پربھاکر دیشمکھ ہے اور والدہ ہیما دیشمکھ، انکےچھوٹے بھائی کا نام انوپ دشیمکھ ہے، انکی بڑی بہن لینا مانے ہے۔

میوری نے اپنی اسکولی تعلیم وشاکھاپٹنم کے رشی ودیالیہ گروکلام، اور جی ڈی سومانی میموریل ہائی اسکول، کف پریڈ ممبئی سے کی۔

اور انہوں نے اپنی کالج کی پڑھائی نوی ممبئی کے پدمشری ڈاکٹر ڈی وائی پاٹل ڈینٹل کالج اور ہاسپٹل اور یونیورسٹی آف ممبئی سے کی۔

 

میوری نے 20 جنوری 2016 میں مراٹھی ایکٹر آشوتوش بھاکرے سے شادی کی تھی لیکن 29 جولائی 2020 کو انکے شوہر کا انتقال ہوگیا۔

وہ ایک ٹی وی اداکارہ ہے انہوں نے ہندی کے علاوہ مراٹھی فلموں میں بھی کام کیا۔ انہوں نے اپنے باقاعدہ کیریئر کا آغاز سال 2011 میں مراٹھی تھیٹر سے کیا تھا۔ میوری کئی میگزین کے کور پیج پر آچکی ہے۔

سال 2014 میں میوری نے مراٹھی فلم ڈاکٹر پرکاش بابا امٹے ۔ دی رئیل ہیرو میں مشہور ایکٹر نانا پاٹیکر کے ساتھ کام کیا۔ اور یہ انکی ڈیبیو فلم تھی۔

سال 2018 میں انہوں مراٹھی فلم 31 دیواس، سال 2020 میں گرے، اور لنگا کالول جیسی فلموں میں کام کیا۔

سال 17-2016 تک زی مراٹھی پر نشر ہوئے مراٹھی شو کھولتا خالی کھولینا میں مانسی دیشپانڈے کا لیڈ رول نبھایا۔

میوری نے چند تھیٹر پلے میں کیے ہیں جن میں سال 2015 میں جون جولائی، سال 2016 میں پلیزنٹ سرپرائز، سال 2018 میں ڈیئر آجاؤ، سال 2018 میں تیسرے بادشاہ ہم میں چارو کا کردار نبھایا۔

سال 2017 میں وہ ٹائمز ٹاپ 20 مہاراشٹرا موسٹ ڈیزائربل ویمن کی فہرست میں 3ویں مقام پر رہی۔

اداکارہ میوری دیشمکھ کو چھوٹے پردے اور سوشل میڈیا کی چکا چوند سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ میوری دیشمکھ تو بس اپنے میں مگن رہنا پسند کرتی ہے۔

سیریل املی میں مالنی کا کردار نبھانے کی وجہ سے اب لوگ میوری دیشمکھ کو پہچانے لگے ہیں۔ جبکہ وہ انڈسٹری کا ایک پرانا نام ہے۔

کچھ وقت پہلے ہی میوری دیشمکھ نے اس بارے میں کھل کر بات کی ہے۔

املی کی مالینی نے بتایا کہ انکو کسی کو امپریس نہیں کرنا ہے۔

وہ تو لوگوں کو انسپائر کرنا چاہتی ہے۔ لوگوں کو اپنا نظریہ بتانا چاہتی ہے۔

انٹرٹینمنٹ ویب پورٹل انڈیا فورم سے بات کرتے ہوئے میوری دیشمکھ نے کہا،

یہ بات میں خود کو روز یاد دلاتی ہوں۔ مجھے کسی باکس میں فٹ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

میں وہ انسان ہوں جسکے لیے باکس اپنی شکل خود بدلے گا۔ مجھے لائم لائٹ میں بنے رہنے میں زرا بھی مزہ نہیں آتا میں لائم لائٹ کے لیے کوئی کام نہیں کرتی۔

آگے میوری دیشمکھ نے کہا، ایک ایکٹر ہونے کے ناطے میں یہ بات خود کو روز بتاتی ہوں،

میں اوپر والے سے دعا کرتی ہوں کہ وہ دن کبھی نہ آئے جب مجھے لائم لائٹ کے پچھے بھاگنا پڑے۔

مجھے اپنے آپ سے بہت پیار ہے۔ میرا کام میرے لیے عبادت ہے۔

بس میں یہ یاد رکھنا چاہتی ہوں کہ میں کون ہوں۔

میں انڈسٹری سے تھوڑی دوری بناکر رکھتی ہوں۔

میوری دیشمکھ نے آگے بتایا، انٹرٹینمنٹ بزنس کے لیے لائم لائٹ میں رہنا ضروری ہے۔

کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سی اسٹیج پر ہے آپ کو بس سچ نہیں بھولنا چاہیئے۔