Type to search

Uncategorized

ایس ایس سی سلیکشن پوسٹ فیز 8 نوٹیفکیشن 2020 جاری ، آن لائن درخواستیں بھی شروع

جابس ڈسک،24فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹاف سلیکشن کمیشن یعنی ایس ایس سی نے سلیکشن پوسٹ فیز 8 کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔ اور ان عہدوں پر درخواست کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ درخواست ایس ایس سی کی آفیشل ویب سائٹ ssc.nic.in پر جاکر کیا جاسکتا ہے۔
ان عہدوں کے لیے درخواست 21 فروری سے 23 مارچ 2020 تک کیا جاسکتا ہے۔ وہیں آن لائن فیس ادائیگی آخری تاریخ 23 مارچ 2020 ہے۔ اسکے علاوہ آف لائن چالان جنریٹ کرنے کی آخری تاریخ 23 مارچ 2020 ہے۔

آف لائن چالان کے ذریعہ فیس ادائیگی کی آخری تاریخ 25 مارچ 2020 ہے۔ کامیاب طریقے سے درخواست کرنے والے درخواست دہندگان کو ایڈمیٹ کارڈ جاری کیا جائے گا۔ اسکے بعد امتحان کا انعقاد 10 جون 2020 سے 12 جون 2020 تک کیا جائے گا۔ درخواست دہندگان کو درخواست صرف آن لائن کے ذریعہ سے ہی کرنا ہوگا۔ دیگر کسی بھی ذریعہ سے بھیجے گئے درخواست پر غور نہیں کیا جائے گا۔
آپ سرکاری نوٹیفکیشن میں مکمل تفصیلات پڑھ سکتے ہیں ، ہم نیچے براہ راست لنک دے رہے ہیں۔

https://ssc.nic.in/SSCFileServer/PortalManagement/UploadedFiles/notice_rhq_21022020.pdf