Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم آر آر آر کا موشن پوسٹر ریلیز

فلمی ڈسک،25مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ڈائریکٹر راجا مولی نے گذشتہ دن اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی فلم آر آر آر کا لوگو اور موشن پوسٹر25 مارچ کے دن ناظرین کے سامنے پیش کریں گے اور انہوں نے اپنا وعدہ نبھایا ہے ۔ ایس ایس راجامولی نے ایک ویڈیو کے ذریعہ سے بتایا ہے کہ انکی فلم کا نام ’رائز روور ریولٹ‘ ہے جس میں جونیئر این ٹی آر اور رام چرن اہم کردار نبھاتے دیکھیں گے۔ راجا مولی کے طرف سے جاری کیے گئے لوگو کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ اس میں ایک ہیرو آگ اور دوسرا ہیرو پانی کا علامت ہے۔ ایسے میں ناظرین کو یہ جاننے کی بے تابی بڑھ گئی ہے کہ راجا مولی نے ایسا کیوں کیا ہے؟ ویسے فلم کے موشن پوسٹر سے ایک بات صاف ہے کہ یہ باہوبلی کی ہی طرح بہت بڑے سطح کی فلم ہے، جو ناظرین کو چونکا سکتی ہے۔ فلم میں اجے دیوگن اور عالیہ بھٹ جیسے فنکار بھی نظر آئیں گے۔ آر آر آر کو راجامولی 8 جنوری 2021 کے دن باکس آف پر ریلیز کریں گے۔

 

Tags:

You Might also Like