Type to search

ٹی وی اور فلم

شاہ رخ خان کررہے ہیں دل کھول کر عطیہ، مہاراشٹرا حکومت کو مہیا کرائی 25ہزار پیپی ای کٹ

فلمی ڈسک،14اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان نے کورونا وائرس کی جنگ میں حکومتوں کی کئی طرح سے مدد کی ہے۔ مالی مدد اور اپنا آفس دینے کے بعد شاہ رخ خان نے مہاراشٹرا حکومت کو پی پی ای کٹ (پرسنل پروٹیکٹو یونٹ) عطیہ کیے ہیں۔

مہاراشٹرا کے وزیر ثحت راجیش ٹوپے نے بتایا کہ شاہ رخ نے 25000 پی پی ای کٹ عطیہ میں دیئے ہیں۔ اور انکا شکریہ کہا ہے اسکے بعد شاہ رخ نے بھی وزیر صحت کا شکریہ کرتے ہوئے انسانیت کے لیے ساتھ کھڑے ہونے کی بات کہی ہے۔

 

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ان کی یہ کوشش كووڈ -19 کے خلاف ہماری لڑائی میں تعاون کرے گی اور اس سے ڈاکٹروں کی حفاظت کرنے میں بھی ہمیں بہت آسانی ہوگی۔

شاہ رخ خان نے ٹویٹ کرکے کہا کہ سر، ’’آپ کا شکریہ سب کٹس کو سورس تک پہنچانے میں، ہم سب اس جنگ میں ساتھ ہیں۔

خوشی ہے کہ میں لوگوں کے کام آ سکا ہوں۔ امید کرتا ہوں کہ آپ کا خاندان اور ٹیم محفوظ رہے اور صحت مند رہے‘‘۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ شاہ رخ خان کورونا وائرس کی اس جنگ میں مسلسل حکومت کی مدد کر رہے ہیں۔

اس سے قبل انہوں نے اور ان کی اہلیہ گوری خان نے اپنے چار منزلہ پرائیویٹ دفتر کو قرنطینہ کے لئے دینے کا فیصلہ کیا تھا ۔ علاوہ ازیں شاہ رخ نے حال ہی میں وزیر اعظم کیئرس فنڈ اور مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ریلیف فنڈ میں مالی تعاون دیا ہے ۔

Tags:

You Might also Like