Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سریتی جھا برتھ ڈے اسپیشل: ٹی وی سیریلس سے گھر گھر مشہور ہوئی

اداکارہ سریتی جھا

ٹی وی ڈسک، 26 فروری (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چھوٹے پردے کی سب سے مشہور اور پسندیدہ ہیروئین میں سے ایک اداکارہ سریتی جھا آج اپنی 35ویں سالگرہ منارہی ہے-

اداکارہ سریتی جھا کی پیدائش 26 فروری 1986 کو بہار کے بیگوسرائے ضلع میں ہوئی- لیکن انکا بچپن کولکتہ میں گذرا- وہاں 10 سال گذارنے کے بعد سریتی کا خاندان کے ساتھ نیپال کے کھٹمنڈو میں رہنے چلی گئی اور وہاں سے بھی پڑھائی کی-

انہوں نے کھٹمنڈ میں ماڈرن انڈین اسکول اور دہلی کے لکشمن پبلک اسکول سے تعلیم حاصل کی- اسکے بعد سریتی نے بے اے انگریزی کی پڑھائی دہلی کے وینکٹیشورا کالج سے کیا- وہ کالج کے انگریزی ڈرامہ سوسائٹی سے جڑی اور آگے چل کر اسکی صدر بن گئی-

اداکارہ سریتی جھا اپنے کیریئر میں مل رہی کامیابی کو کافی انجوائے کررہی ہے- لیکن یہ کامیابی انہیں ایسے ہی نہیں ملی- اسکے لیے انہوں نے سخت جدوجہد کیا اور لمبا سفر طے کیا- تب کہی جاکر انہیں یہ مقام حاصل ہوا ہے-

اداکارہ سریتی جھا کا نام لیتے ہی کم کم بھاگیہ کی پرگیا یاد آجاتی ہے – انہوں نے اس کردار کو اتنی اچھے نبھایا کہ لوگ انہیں اپنے نام سے کم اور پرگیہ کے نام سے ذیادہ جانتے ہیں-

سریتی جھا کو آج گھر گھر میں پہچانا جاتا ہے- انہوں نے اپنی ایک الگ پہچان بنالی ہے- انہوں نے اپنی زندگی میں کچھ فیصلے لیے جس نے انکی قسمت پلٹ دی-

اداکارہ سریتی جھا نے سال 2007 میں ڈزنی انڈیا کے ڈرامہ دھوم مچاؤ دھوم میں مالنی شرما کے کردار سے شروعات کی تھی-

سال 2007 میں سریتی نے 9ایکس چینل پر نشر ہوئے ٹی وی سیریز جیا جلے میں سنینا کوٹک کا کردار نبھایا-
سال 2008 میں انہوں نے اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو کہو نہ یار ہے، میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر نظر آئی- اس شو کو کرن پٹیل نے ہوسٹ کیا تھا-

اس کے بعد سریتی نے سیریل ‘جیوتی’ میں بھی کام کیا۔ سال10-2009 تک امیجن ٹی وی پر نشر ہوئے ٹی وی سیریز جیوتی میں سریتی جھا نے سدھا / دیویکا کا کردار نبھایا-

سدھا ایک ایسی لڑکی تھی جسے پرسنالٹی ڈس آرڈر کی بیماری تھی- یعنی دن میں وہ سیدھی بزدل سدھا بن کر رہتی تھی تو رات میں گلیمرس، نڈر دیویکا بن کر قہر ڈھاتی تھی- سریتی نے سدھا کے کردار کے لیے بہت تعریف حاصل کی تھی-

اداکارہ اسی وقت دوسرے سیریل “شوریا اور سوہانی” میں بھی راجکماری سہانی کا لیڈ رول کررہی تھی- سال 2009 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو شوریہ اور سوہانی میں انہوں نے سوہانی کا کردار نبھایا-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sriti Jha (@itisriti)

 

پھر انہیں “رخت سمبندھ آفر ہوا- اس سیریل میں وہ ایک آندھی لڑکی بنی تھی- اسکے بعد سریتی کی زندگی ہی بدل گئی- سال 2010 میں سریتی جھا نے این ڈی ٹی وی امیجن پر نشر ہونے والے شو رخت سمبندھ میں سندھیا کا کردار نبھایا-

انکو دل سے دی دعا،،، سوبھاگیاوتی بھو؟ میں کام کرنے کا موقع ملا- سال 13-2011 تک لائف او کے چینل پر نشر ہوئے شو دل سے دعا… سوبھاگیاوتی بھاوا؟ میں انہوں نے جھانوی کا کردار نبھایا-

سریتی نے اس میں گھریلو تشدد کی متاثرہ کا رول نبھایا اور انہیں خوب پسند بھی کیا گیا- سریتی کو اس سیریل کے ذریعہ گھر گھر میں لوگ پہچاننے لگے تھے-

وہیں ، اداکارہ سریتی جھا “کنڈلی” سیریل میں بھی نظر آئی- سریتی کو اپنے وقت کا سب سے مشہور ٹی وی سیرل “بالیکا ودھو” میں بھی کام کرنے کا موقع ملا- اس سیریل میں انہوں نے گنگا کا رول نبھایا-

کلرس ٹی وی پر نشر ہونے والے شو بالیکا ودھو میں انہوں نے پرگیہ ابھیشیک مہرا کا کردار نبھایا-

بالیکا ودھو سیریل کررہی تھی کہ انہیں آج کے سب سے مقبول سیریل کم کم بھاگیہ میں لیڈ رول کرنے کا آفر مل گیا- بس تب سے لیکر آج تک وہ پرگیہ کے کردار میں سب کی پسندیدہ بنی ہوئی ہے-

سال 2014 میں انہوں نے جمائی راجہ اور 2015 میں تشن عشق میں بطور مہمان نظر آئی-

اداکارہ سریتی جھا نے سال 2015 میں اسٹار پلس پر نشر ہونے والے ڈانس ریالٹی شو نچ بلیئے 7 میں بطور مہمان نظر آئی-
اور سال 2016 میں سریتی نے ناگین 2 میں نظر آئی-

انہوں نے اپنے کیریئر میں کئی ٹی وی سیریلس میں کام کیا تو وہیں کئی ٹکھرائے بھی-

اصل زندگی میں سریتی سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتی ہے- اداکارہ وقفہ وقفہ سے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتی رہتی ہے- ان تصویروں میں انکا الگ ہی شکل دیکھنے کو ملتی ہے-

سریتی نے ممبئی کے ایک فیسٹ میں خلاصہ کیا کہ وہ اسیکسول ہے- اس خلاصہ میں صرف اپنا پہلو نہیں تھا، ایک درد تھا کہ لوگ انہیں سمجھ نہیں رہے ہیں-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Brut India (@brut.india)

جنوری 2020 میں سریتی نے ممبئی میں اپنی ایک نظم کے ذریعے اس الجھن ، اپنی طاقت کا ذکر کیا تھا۔ انہوں نے اپنی نظم کا عنوان دیا ‘کنفیشن آف اے رومانٹک اسیکسول’ یعنی ایک رومانٹک اسیکسول کا اقبالیہ بیان۔

انہیں لیڈ رول میں بہترین اداکارہ کا انڈین ٹلی ایوارڈ جیتا،

اداکارہ سریتی جھا ، کم کم بھاگیہ کے لیے لیڈ رول میں بہترین اداکارہ کا گولڈ ایوارڈ ملا- آئی ٹی اے ایوارڈ فار بیسٹ ایکٹرس ڈرامہ کا ایوارڈ ملا-

ڈرامہ سیریز میں بہترین اداکارہ کا آئی ٹی اے ایوارڈ اور کم کم بھاگیا کے لئے مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ کا گولڈ ایوارڈ۔