Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ سریشٹی روڈ سالگرہ اسپیشل : بگ باس12 سے مشہور

اداکارہ سریشٹی روڈ

فلمی ڈسک،25 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بگ باس 12 میں نظر آچکی ٹی وی اداکارہ سریشٹی روڈ کے لیے 24 ستمبر کا دن بے حد خاص ہے۔ اس دن وہ اپنی سالگرہ مناتی ہے۔

اداکارہ سریشٹی روڈ گذشتہ 3 سالوں سے ٹی وی کی دنیا سے غائب ہے۔ بگ باس 12 میں آنے کے بعد سے سریشٹی نے کسی بھی ٹی وی شو میں کام نہیں کیا ہے۔

ٹی وی سے غائب ہونے کے بعد بھی فینس سریشٹی کو سالگرہ کے موقع پر مبارکباد دے رہے ہیں۔

 

سریشٹی اپنی سالگرہ کو خاص بنانے کے لیے کرن ویر وہرا ، ٹی جے سدھو ، وشال سنگھ اور ابی گیل پانڈے کے ساتھ پارٹی کرتے دیکھے۔
سریشتی روڈ کی سالگرہ کے جشن کی تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ان تصویروں میں سریشتی روڈ مستی میں نظر آرہی ہیں۔

سریشٹی روڈ اپنی بالی ووڈ فلم گبرو گیند کے ریلیز ہونے کا انتظار کررہی ہے۔ کورونا کی وجہ سے اداکارہ کی ڈیبیو فلم سینما گھروں میں ریلیز نہیں ہو پارہی ہے۔

بگ باس 12 سے میں جہاں ایک اور طرف سریشٹی کو ملک بھر میں نئی پہچان دی، وہیں اس شو نے سریشٹی کی زندگی بھی بدل دی۔

سریشٹی شو میں آنے سے پہلے ہی ٹی وی ایکٹر منیش ناگ دیو سے منگنی کرچکی تھی، لیکن شو میں آنے کے کچھ دنوں بعد تک سب صحیح چلا، پھر سریشٹی نے اچانک منیش سے اپنی منگنی کو ختم کرلیا۔

فروری 2018 میں دونوں کا روکا ہوا تھا، اور سال کے ختم تک دونوں شادی کرنے والے تھے، بگ باس سے باہر آتے ہی سریشٹی نے منیش سے تعلقات ختم کرلیے۔

ٹی وی اداکارہ سریشٹی روڈ سوشل میڈیا پر خوب ایکٹیو رہتی ہے اور اکثر اپنی گلمیرس فوٹو اور ویڈیو فینس کے درمیان شیئر کرتی رہتی ہے-

 

بتادیں کہ انکی سوشل میڈیا پر خوب فین فالوونگ ہے، اداکارہ سرشتی ریالٹی شو بگ باس 12 کا بھی حصہ رہ چکی ہے- اسکے بعد وہ سال 2019 میں کچن چیمپیئن 5′ میں کنٹیسٹنٹ کے طور پر دیکھائی دی تھی-

سریشٹی روڈ کی پیدائش 24 ستمبر 1991 کو ممبئی میں ہوئی، انکے والدہ سادھنا اور والد ٹونی روڈ ہے جو ایک سابق سینما فوٹوگرافر ہیں- انکی ایک بڑی بہن شویتا روڈ ہے جو ایک پروڈیوسر ہے-

سریشٹی نے ممبئی کے سینٹ لوئس کنوینٹ ہائی اسکول سے تعلیم حاصل کی۔ اور اپنا گریجوشین مٹھی بائی کالج سے کیا۔

سریشٹی روڈ نے اپنے اداکاری کیریئر کا آغاز 2007 میں بالاجی ٹیلی فیلمز کے کچھ اس طرح کے ذریعہ کیا-

سال 2007 میں سونی ٹی وی پر نشر ہوئے شو کچھ اسطرح میں انہوں نے کیمیو کیا، اور سال 2008 میں اسٹار پلس پر نشر ہوئے شو سسش پھر کوئی ہے، سال 2009 میں بیری پیا، سال 11-2010 تک اسٹار ون پر نشر ہوئے شو یہ عشق ہائے، میں منجری کا کردار نبھایا-

سال 2011 میں زی ٹی وی پر نشر ہوئے شو چھوٹی بہو – سور کے رنگ راچی میں رادھا رانی کا کردار نبھایا، اور سال 12-2011 میں شوبھا سومناتھ کی، سال 2013 میں پنروایواہ – ایک نئی امید، سال 2014 میں سرسوتی چندرا، عشق کلس، سال 2015 میں ہیلو پرتیبھا، جیسے شوز شامل ہے-