Type to search

ٹی وی اور فلم

سری دیوی کو”‘ہوا ہوائی’ کے انداز میں دیکھ جذباتی ہوئے بونی کپور

فلمی ڈسک،5ستمبر(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) آج کا دن بونی کپور اور انکی بیٹیوں کے لیے کافی جذباتی رہا- دراصل سنگا پور کے میڈم تساؤ میوزیم میں آج سری دیوی کے مومی مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی ہے- اس موقع پر بونی کپور اپنی دونوں بیٹیوں جھانوی اور خوشی کے ساتھ سنگاپور کے اس میوزیم میں پہنچے ہوئے ہیں- کچھ وقت پہلے بونی کپور کا اپنی دونوں بیٹیوں کے ساتھ سنگاپور جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا- میڈم تساؤ میوزیم میں سری دیوی کامجسمہ کو انکی سپر ہٹ فلم “مسٹر انڈیا” کے گانے “ہوا ہوائی” کے انداز میں بنایا گیا ہے-

سری دیوی کے اس مجسمے سے انکی یادیں ایک دم تازہ ہورہی ہے- اس میں سری دیوی سے جوڑی ہر باریکی کا دھیان رکھا گیا ہے- سامنے آئی تازہ تصویر میں بونی کپور، خوشی اور جھانوی مجسمہ کے پاس نظر آرہے ہیں- تصویر میں بونی کپور کافی جذباتی نظر آرہے ہیں اور انہوں نے بیٹی جھانوی کا ہاتھ پکڑ رکھا ہے-

سری دیوی کا میڈم تساؤ سنگاپور میں بناگیا مومی پتلا کافی خاص ہے-20 آرٹیسٹ کی ٹیم نے مل کر سری دیوی کے خاندان کے ساتھ انکے پوز، میک اپ اور آئکونیک آوٹ فٹ کو کرنے میں پانچ مہینے تک کام کیا-

Tags:

You Might also Like