Type to search

اسپورٹس

سری لنکا کرکٹ بورڈ چاہے جولائی میں ہندوستان کرے دورہ ،بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار

bcci

اسپورٹس ڈسک،16مئی (ذرائع) کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے سری لنکا دورے پر برقار غیر یقینی صورتحال کے درمیان سری لنکا کرکٹ بورڈ نے بی سی سی آئی سے درخواست کیا ہے کہ وہ جولائی میں اس شیڈول سیریز کے لیے دورہ کرنے پر سنجیدگی سے غور کریں۔ ہندوستانی ٹیم کے آئندہ شیڈول میں جون جولائی میں سری لنکا کا دورہ بھی شامل ہے جہاں ٹیم کو تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹی ٹونٹی میچ کھیلنا ہے لیکن اس دورے پر غیر یقینی برقرار ہے۔

سری لنکا کرکٹ بورڈ کے آخری میں ہندوستانی ٹیم کے ساتھ محدود اوورز کے مقابلہ رکھنے کا خواہش مند ہے۔ اس نے اسکے لیے بی سی سی آئی کو ای۔میل بھی کیا ہے۔ بورڈ کو بی سی سی آئی کے جواب کا انتظار ہے۔

فینس کی حفاظت کو دیکھتے ہوئے سیریز کا انعقاد ناظرین کے بنا ہوگا۔ بی سی سی آئی کا رخ حالانکہ صاف ہے کہ جب تک حکومت کی طرف سے واضح ہدایات اور سفر کی صلاح نہیں دی جاتی ہے، وہ اس وقت کچھ بھی کرنے میں قابل نہیں ہونگے۔