Type to search

اسپورٹس

سوشانت سنگھ کی موت پر کھیل دنیا کے اسٹارس صدمے میں

اسپورٹس ڈسک،15جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ہندوستان ٹیم کے سابق کتپان مہندر سنگھ دھونی کا کردار بخوبی پردے پر اتارنے والے اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی کرنے کی خبر سے کھیل کی دنیا بھی صدمے میں آگئی ہے اور کوئی بھی کھلاڑی اس خبر پر یقین نہیں کر پا رہا ہے کہ اتنا زندہ دل انسان ایسا قدم اٹھا سکتا ہے۔ بالی ووڈ اداکار سوشان سنگھ نے اتوار کو باندرا میں واقع اپنے گھر پر میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

 

ہندوستانی ٹیم کے کوچ روی شاستری نے دھونی اور سوشانت کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے لکھا، سوشانت کے اس طرح اچانک چلے جانے سے حیران ہوں۔ ایسی زندگی جس میں اتنی امکانات ہو، اس طرح سے جانا، انکے خاندان اور مداحوں کے لیے میری تعزیت، سابق کرکٹر وی وی ایس لکشمن نے لکھا دماغی صحت بہت سنگین مسئلہ ہے اور اس پر جتنی توجہ دیا جاتا ہے اس سے ذیادہ دیئے  جانے کی ضرورت ہے۔ حساس ، نرم ، نرم مزاج اور مشکلات سے گذرنے والوں تک پہنچنا ضروری ہے۔

 

سلامی بلے بازی شیکھر دھون نے ٹیوٹ کیا، اتنی مایوس کرنے والی خبر، یقین نہیں ہورہا ہے، سوشانت سنگھ کے خاندان کو تعیزیت اور دعائیں،  بھگوان اسکی روح کو سکون دے۔ سابق سلامی بلے باز وریندر سہوگا نے لکھا، زندگی نازک ہے۔ ہم نہیں جانتے کہ کون کس دور سےگذر رہا ہے۔ مہربانی سے رہیئے۔

 

ہندوستانی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے ٹیوٹ کیا، سوشانت تم نے کہا تھا کہ ہم ایک دن ساتھ ٹینس کھیلیں گے۔ تم اتنے زندہ دل اور خوش مزاج تھے، جہاں بھی تم جاتے وہیں مسکراہٹ بکھر دیتے تھے۔ ہمیں نہیں پتہ تھا کہ تم اتنے ذیادہ پریشان تھے۔ پوری دنیا کو آپکی کمی ستائے گی۔ پوری دنیا کو آپکی کمی محسوس ہوگی۔ یہ لکھتے ہوئے میرے ہاتھ کانپ رہے ہیں۔ میرے دوست بھگوان تمہاری روح کو سکون دے۔ ٹینس کھلاڑی روہن بوپنا نے لکھا، سوشانت راجپوت کی خبر سن کر بہت چونک گیا ہوں۔

Tags:

You Might also Like