Type to search

اسپورٹس

ایس اے آئی نے قومی اسٹیڈیموں میں شروع کی کھیل سرگرمیاں، کرنی ہوگی آن لائن بکنگ

sports-authority-of-india

اسپورٹس ڈسک،26مئی (بھاشا) مرکزی حکومت کی جانب سے مرحلہ وار طریقہ سے آوٹ ڈور کھیل سرگرمیاں کو شروع کرنے کی اجازت ملنے کے بعد اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا (ایس اے آئی) نے منگل کو قومی دارالحکومت میں اپنے پانچ اسٹیڈیموں میں سے دو میں کھیل سرگرمیوں کی شروعات کی۔ ایس اے آئی کے ایک بیان کے مطابق جواہر لال نہرو اسٹیڈیم اور میجر دھیانچند نیشنل اسٹیڈیم میں منگل دوپہر سے ایک ایک گھنٹہ کی ٹائم لائن میں کھیل سرگرمیاں پھر سے شروع کی گئی ہے۔ اسکے لیے حالانکہ پہلے سے آن لائن بکنگ کرانے کی ضرورت ہوگی۔