Type to search

آٹو موبائل

ایک چارج میں 130 کلومیٹر چلے گی الیکٹرک Spock اسکوٹر

حیدرآباد،1جولائی(اردوپوسٹ) ایسا لگتا ہے کہ آئندہ سالوں میں صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی سڑکوں پر نظر آئیں گی۔ حکومت بھی الیکٹرک کاروں اور بائیکس پر توجہ دے رہی ہے ۔کیونکہ اس پیٹرول اور ڈیزل سے کافی آب و ہوا خراب ہورہی ہے ۔ ایسے میں کمپنیاں الیکٹرک کار اور بائیکس کو بنا رہی ہے۔ایسے میں لی۔آئنز الیکٹرک سلوشنس پرائیوٹ لمیٹیڈ نے ملک میں اپنی نئی الیکٹرک اسکوٹرسپوک کولانچ کیا ہے۔ اس الیکٹرک اسکوٹر کی قیمت 65000 روپے سے لیکر 99،999 روپے تک طے کی گئی ہے۔ کمپنی ان بائیکس کی ڈیلیوری آئندہ جولائی مہینے سے شروع کرے گی۔ سپوک اسکوٹر میں ٹیوب لیس ٹائر اور 12 انچ کا Alloy wheels دیئے گئے ہیں۔ نئی الیکٹرٹ اسکوٹرسپوک میں کمپنی نے جی پی ایس تکنیک کے ساتھ یو ایس بی موبائل چارجینگ اوربی ایل ڈی سی ہب موٹر کا استعمال کیا ہے۔

کمپنی کادعوی ہے کہ ایک بار سنگل چارج میں یہ اسکوٹر 130 کلومیٹر فی گھنٹہ چل سکتی ہے۔ اسکے علاوہ اس اسکوٹر کی اسپیڈ 45 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ اس میں کمپنی نے فاسٹ چارجینگ سسٹم کا بھی استعمال کیا گیا ہے۔ جس سے یہ کافی جلدی چارج ہوتی ہے۔ سپوک اسکوٹر فل چار ہونے میں صرف 3 گھنٹے کا وقت لیتی ہے۔

اس گاڑی کو مکمل طور پر ہندوستان میںہی بنایا گیا ہے۔

Tags: