Type to search

ٹی وی اور فلم

آرادھانا شرما کی ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں انٹری

آرادھنا شرما

ٹی وی ڈسک،19 (ذرائع/ اردو پوسٹ) سب ٹی وی پر نشر ہونے والے سب سے مقبول ٹی وی شو تارک مہتا کا الٹا چشمہ کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے۔ شو میں آرادھنا کی انٹری ہوئی ہے۔ آرادھنا شرما شو ‘تارک مہتا کا الٹا چشمہ’ میں ڈیکیکٹو (جاسوس) کے رول میں نظر آرہی ہے۔ وہ شو میں غنڈوں کے ایک گینگ کے لیے کام کررہی ہے۔

اس شو کو ہر عمر کے لوگ دیکھتے ہیں اور پسند کرتے ہیں۔ تارک مہتا کا الٹا چشمہ آج ناظرین کی پسندیدہ شو کی فہرست میں ٹاپ پر ہے۔

شو کے ہر کردار نے اپنی زبردست ایکٹینگ کے ذریعہ الگ پہچان بنا لی ہے۔ ناظرین کا دل جیتنے میں ان کرداروں نے کوئی کمی نہیں چھوڑی۔

اب شو میں اسپلٹ ولا 12 سے مشہور آرادھنا شرما نے انٹری لی ہے۔ وہ ایک ڈیٹیکٹو کا کردار میں نظر آرہی ہے۔

شو میں آرادھنا شرما غنڈوں کے ایک گینگ کے لیے کام کرتی نظر آرہی ہے۔

بتادیں کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ان دوائیوں کی کالا بازاری پر فوکس کیا جارہا ہے۔ اسی درمیان شو میں آرادھنا شرما کی انٹری ہوئی ہے۔

 

پوپٹ لال دوائیوں کی بلیک مارکیٹنگ ختم کرنے کے مشن پر نکلے ہیں۔ اس کے لیے وہ ایک ہوٹل میں ٹہرے ہیں۔ اسی درمیان شو میں نئی انٹری بھی ہوئی ہے۔

آرادھنا شرما اس شو میں روم سروس کی ممبر ہے۔ حال ہی میں انہوں نے شو کے لیے شوٹنگ شروع کی ہے۔

شو میں جیٹھالال کا کردار نبھانے والے دلیپ جوشی سے ملکر وہ خوش ہے۔ ایک انٹرویو میں آرادھنا نے کہا کہ وہ انکے لیے فین مومینٹ تھا۔

بتادیں کہ اس سے پہلے آرادھنا شرما ایم ٹی وی اسپلٹ ولا کے سیزن 12 میں نظر آچکی ہے۔ اسپلٹ ولا سے ارادھنا کو زبردست پہچان ملی تھی۔ ساتھ ہی انکی فین فالوونگ میں بھی کافی اضافہ ہوا تھا۔

آرادھنا شرما ایم ٹی وی کے اسپلٹ ولا میں اپنے بولڈ انداز کو لیکر کافی سرخیوں میں آئی تھی۔ معلوم ہو کہ ارادھنا ایک زبردست اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین ماڈل اور ڈانسر بھی ہے۔ وہ کئی فیشن شوز میں نظر آچکی ہیں۔

بتادیں کہ آرادھنا شرما کی پیدائش 20 مارچ 1997 میں رانچی، جھارکھنڈ میں ہوئی تھی، اور انکی پرورش پونے میں ہوئی۔

انٹرنیٹ پر درج معلومات کے مطابق آرادھنا والد کا نام راجیندر شرما ہے اور والدہ کا نام مرینالی بھردواج ہے۔ انکی چھوٹی بہن کا نام انورادھا شرما ہے۔

آرادھنا شرما نے اپنا انڈر گریجویشن ایم آئی ٹی ورلڈ پیس یونیورسٹی پونے سے کی۔ انہوں نے سمبیوسس کالج آف آرٹس اینڈ سائنس سے ماسٹر آف آرٹس میں پوسٹ گریجویشن کی ڈگری حاصل کی ہے۔

آرادھانا شرما ایک اداکارہ اور ماڈل ہیں۔ انہوں نے ٹیلی ویژن کے کئی شوز میں کام کیا، جن میں علاء الدین نام تو سنا ہی ہوگا میں کام کرچکی ہے۔

سال 2010 میں وہ بوگی ووگی کڈز چیمپئین شپ کی رنر اپ رہی۔

آرادھنا شرما ، ڈانس انڈیا ڈانس 6 میں نظر آچکی ہے۔ اس سیزن میں وہ ٹاپ 36 ڈانسرس میں شامل تھی۔